• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

کم کارڈیشین مغرب سے نکل کر مشرق آنے کی خواہاں

شائع February 27, 2018
کم کارڈیشن نے کیریئر کی شروعات 2003 میں کی—فوٹو: بیٹ
کم کارڈیشن نے کیریئر کی شروعات 2003 میں کی—فوٹو: بیٹ

معروف امریکی ریلٹی ٹی وی اسٹار، ماڈل، فیشن ڈزائنر و اداکارہ کم کارڈیشین اگرچہ دنیا بھر میں اپنے منفرد فیشن اور اسٹائل کی وجہ سے مقبول ہیں، تاہم وہ چاہتی ہیں کہ وہ مغرب سے نکل کر مشرق میں بھی کام کریں۔

کم کارڈیشن کی خواہش ہے کہ وہ امریکا کی طرح بھارت میں بھی کسی طرح اپنا ٹی وی ریئلٹی شو شروع کرے، تاکہ وہ مشرقی مداحوں اور مارکیٹ تک آسانی سے رسائی کر سکیں۔

کم کارڈیشین نے اپنی اس خواہش کا اظہار فیشن میگزین ’ووگ‘ انڈیا کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں کیا۔

کم کارڈیشین ’ووگ انڈیا‘ کے آئندہ ماہ مارچ کے آنے والے شمارے میں سر ورق کی زینت بنیں گی، یہ پہلا موقع ہوگا کہ وہ بھارتی فیشن میگزین کے سرورق کی زینت بنیں گی۔

اس سے قبل وہ ’ووگ‘ کے دیگر ممالک کے شماروں کے سرورق کی زینت بن چکی ہیں۔

ان کا شمار دنیا کی معروف، مہنگی و اچھوتے فیشن کی مالک اداکاراؤں و ماڈلز میں ہوتا ہے۔

کم کارڈیشین نے ’ووگ انڈیا‘ کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں جہاں اپنے خاندان سے متعلق باتیں بتائیں، وہیں انہوں نے اس خواہش کا بھی اظہار کیا کہ وہ چاہتی ہیں کہ ان کا شو بھارت سے بھی نشر ہو۔

ایک سوال کے جواب میں 37 سالہ کم کارڈیشین کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے شو کی ٹیم کو کہا کہ وہ چاہتی ہیں کہ ان کا شو بھارت سے بھی نشر ہو۔

ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ان کا خیال ہے کہ انہیں بھارت میں شو شروع کرنے میں کوئی مشکلات پیش نہیں آئیں اور وہ جلد ہی یہاں کے مداحوں میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوجائیں گی۔

قدرے مختصر کپڑوں میں رہنے والی کم کارڈیشین نے مشرقی لباس، فیشن، زیورات اور کلچر کی بھی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان کی یہ بھی خواہش ہے کہ وہ اپنے کپڑوں کی ایک دکان بھی بھارت میں کھولیں، تاکہ مشرقی لوگ ان کے لباس تک آسانی سے رسائی حاصل کریں۔

خیال رہے کہ 37 سالہ کم کارڈیشین امریکا کے معروف ٹی وی ریئلٹی شو ’کیپنگ اپ ود دی کرڈیشینز‘ کی میزبان ہیں۔

یہ پروگرام ’ای انٹرٹینمنٹ‘ ٹی وی پرنشر ہوتا ہے، اس شو کا شمار دنیا کے معروف ترین شوز میں ہوتا ہے۔

اس شو کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں صرف ایک ہی خاندان یعنی کارڈیشین اور جینر‘ خاندان کے افراد اور اداکار ہی شامل ہوتے ہیں۔

—فوٹو: کاسموپولیٹن
—فوٹو: کاسموپولیٹن

کم کارڈیشین اداکارہ و ریئلٹی ٹی وی پرسنالٹی کرس جینر اور رابرٹ کارڈیشین کی بیٹی ہیں۔

معروف ماڈلز کرٹنی اور کلوئی کارڈیشین ان کی بہنیں جب کہ روب کارڈیشین ان کا بھائی ہے۔

معروف ماڈل کنڈیل اور کایلی جینر ان کی سوتیلی بہنیں ہیں، اور ان کا خاندان نہ صرف امریکا و مغربی دنیا بلکہ دنیا بھر میں فیشن کے حوالے سے منفرد پہنچان رکھتا ہے۔

کم کارڈیشن کے 3 بچے ہیںا، ان کی ہاں گزشتہ ماہ 15 جنوری کو ایک بیٹی ہوئی تھی، جس کی گزشتہ روز انہوں نے پہلی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی۔

کم کارڈیشن اس وقت کائنی ویسٹ کے ساتھ رہ رہی ہیں، اس سے قبل وہ 2011 سے 2013 تک کرس ہیمپریس جب کہ اس سے قبل 2000 سے 2004 تک ڈیمن تھومس کے ساتھ رہتی تھیں۔

Baby Chicago

A post shared by Kim Kardashian West (@kimkardashian) on

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024