• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

الیانا ڈی کروز نے اپنی خفیہ شادی پر خاموشی توڑ دی

شائع February 26, 2018
—فوٹو: الیانا ڈی کروز انسٹاگرام
—فوٹو: الیانا ڈی کروز انسٹاگرام

آنے والی بولی وڈ ایکشن تھرلر فلم ’ریڈ‘ میں ایماندار ٹیکس افسر یعنی اجے دیوگن کی اہلیہ کا کردار نبھانی والی الیانا ڈی کروز سے متعلق کئی ماہ سے یہ چہ مگوئیاں جاری ہیں کہ انہوں نے خفیہ شادی کر رکھی ہے۔

ان کی خفیہ شادی سے متعلق یہ چہ مگوئیاں اس وقت تیز ہوئیں جب گزشتہ برس دسمبر میں انہوں نے کرسمس کے موقع پر انسٹاگرام پر سرخ لباس میں اپنی ایک تصویر شیئر کی اوراس کے کریڈٹ میں انہوں نے انگریزی کا لفظ ’ہبی‘ استعمال کیا، جو شوہر کے لیے استعمال ہوتا ہے۔

خیال رہے کہ الیانا ڈی کروز کے آسٹریلوی فوٹوگرافر اینڈریو نیبون کے ساتھ متعدد ماہ سے تعلقات ہیں اور وہ ان کی جانب سے کھینچی گئی ہی تصاویر کو انسٹاگرام پر شیئر کرتی ہیں۔

—فوٹو: الیانا ڈی کروز انسٹاگرام
—فوٹو: الیانا ڈی کروز انسٹاگرام

وہ اپنی تصاویر میں اینڈریو نیبون کو کریڈٹ دیتے ہوئے بعض مرتبہ ان کا نام لکھنے کے بجائے انہیں ’ہبی‘ لکھتی ہیں، جس وجہ سے بھارتی میڈیا میں یہ قیاس آرائیاں کی جانے لگی ہیں کہ اداکارہ کی ان سے خفیہ شادی ہوچکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’الیانا ڈی کروز بہادر بیوی‘

الیانا ڈی کروز سے متعدد مرتبہ اینڈریو نیبون سے تعلقات کے حوالے سے پوچھا بھی جاتا رہا ہے، تاہم وہ ہر بار ان سے متعلق پوچھے گئے سوالوں کے جواب گول کرجاتی ہیں۔

الیانا ڈی کروز نے آج تک واضح طور پر آسٹریلوی فوٹوگرافر سے شادی کو تسلیم نہیں کیا، تاہم انہوں نے ایسی قیاس آرائیوں کی کھل کر تردید بھی نہیں کی۔

الیانا ڈی کروز ان دنوں اپنی آنے والی فلم ’ریڈُ‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں اور اسی حوالے سے ہی ’ممبئی مرر‘ نے ان سے بھارتی میڈیا نے انٹرویو کیا۔

ممبئی مرر نے ان سے اپنی فلم اور اجے دیوگن کے ساتھ کام کرنے سے متعلق سوالات کے ساتھ ساتھ ان کی خفیہ شادی پر بھی ان سے سوالات کیے۔

اداکارہ نے اپنی شادی سے متعلق پوچھے گئے سوال اس بار بھی گول کر گئیں اور مکمل طور پر انہوں نے آسٹریلوی فوٹوگرافر سے شادی کی تصدیق یا تردید نہیں کی اور نہ ہی یہ بتایا کہ ان کے تعلقات کس سطح کے ہیں۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ شادی شدہ ہیں تو وہ ہنس پڑیں اور مسکراتے ہوئے کہا کہ وہ اس سوال کا جواب نہیں دینے والیں۔

مزید پڑھیں: الیانا ڈی کروز کا اعتراف

جب ان سے کرسمس کے موقع پر سرخ لباس میں شیئر کی گئی اپنی تصویر اور شادی سے متعلق پوچھا گیا تو انہوں نے میڈیا کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ وہ ان کا ذاتی مسئلہ ہے۔

ساتھ ہی الیانا ڈی کروز نے وضاحت کی کہ وہ اینڈریو نیبون سے اپنے تعلقات کی تصدیق یا تردید نہیں کریں گی۔

انہوں نے آسٹریلوی فوٹو گرافر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک بہترین فوٹوگرافر ہے، انہوں نے عالیہ بھٹ، رنویر سنگھ اور ورون دھون سمیت دیگر اداکاروں کی بہترین تصاویر بھی کھینچی ہیں۔

خیال رہے کہ 30 سالہ الیانا ڈی کروز بھارتی ریاست گووا میں پیدا ہوئیں اور انہوں نے فلمی کیریئر کا آغاز تیلگو زبان کی فلموں 2006 میں کیا۔

ان کی پہلی بولی وڈ فلم ’برفی‘ 2012 میں ریلیز ہوئی، ’ہیپی اینڈینگ، رستم، بادشاہو اور میرا تیرا ہیرو ہوں‘ جیسی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ کی آنے والی فلم ’ریڈ‘ آئندہ ماہ مارچ میں ریلیز ہوگی۔

Watch #MereRashkeQamar now ♥️ @ajaydevgn @baadshaho Link in bio #Baadshaho

A post shared by Ileana D'Cruz (@ileana_official) on

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024