• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

اگر آپ ایک گیلن پانی روزانہ پینا شروع کردیں تو کیا ہوگا؟

شائع February 26, 2018
— شٹر اسٹاک فوٹو
— شٹر اسٹاک فوٹو

اگر تو آپ ایک گیلن (3.7 لیٹر) پانی روزانہ پینا شروع کردیں تو کیا ہوگا؟

سننے میں تو یہ بہت زیادہ لگتا ہے کہ مگر یاد رکھیں کہ جسم کا 60 فیصد حصہ پانی پر مشتمل ہے تو اتنا پانی پینا کوئی خاص بات نہیں۔

تاہم روزانہ اتنا پانی پینے پر آپ کے ساتھ یہ 7 چیزیں ضرور ہوسکتی ہیں۔

شروع میں پیٹ پھولا ہوا لگے گا

اگر آپ اچانک ہی پانی کااستعمال بڑھا دیں گے تو آپ کو غیراطمینان بخش تک پیٹ بھرا ہوا محسوس ہوگا۔ فکرمند مت ہوں یہ احساس جلد ختم ہوجائے گا تاہم دن بھر میں ایک ساتھ گلاس پینے کی بجائے کچھ گھونٹ لے کر پینا اس احساس کو کم کرسکتا ہے۔

ہر وقت پیشاب آنا

جب پیٹ بھرنے کا احساس ختم ہونا شروع ہوگا تو آپ جسم میں موجود اضافی نمکیات کو باہر نکالنے لگیں گے اور بار بار ٹوائلٹ کے چکر لگانے پڑسکتے ہیں۔ تاہم اس عمل کے نتیجے میں آپ کے جسم کے لیے غذا کو ہضم کرنا زیادہ آسان ہوجاتا ہے۔ اور بار بار ٹوائلٹ سے جانے سے آپ کو جسمانی طور پر زیادہ حرکت کرنے کا موقع بھی مل جاتا ہے۔

خوراک کی کم مقدار استعمال کرنے کا امکان

اس کی ایک وجہ ہے جب ہی طبی سائنس تجویز دیتی ہے کہ کھانے سے پہلے ایک گلاس پانی پینا جسمانی وزن میں کمی کے لیے بہترین ہوتا ہے۔ آپ کو پیٹ بھرا ہوا محسوس ہوتا ہے جو آپ کو بہت زیادہ غذا جسم کا حصہ بنانے سے روکتا ہے۔

بہتر ورزش

پانی جسم میں آکسیجن اور گلوکوز کو درست طریقے پہنچانے سے مدد دیتا ہے اور اس کے نتیجے میں آپ ورزش کے دوران خود کو توانائی سے زیادہ بھرپور محسوس کرتے ہیں۔ مزید براں یہ جوڑوں اور مسلز کے لیے لبریکنٹس کا کام کرتا ہے۔

جسمانی وزن میں کمی

اگر آپ زیادہ پیشاب کرتے ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ جسمانی فضلے کو زیادہ خارج کررہے ہیں، آپ کم کھاتے ہیں اور زیادہ بہتر ورزش کرپاتے ہیں۔ اگرچہ زیادہ پانی پینا بذات خود وزن کم نہیں کرتا مگر اس مثبت اثرات ضرور فائدہ مند ثابت ہوتے ہیں۔

آنکھوں کے نیچے حلقے غائب ہوسکتے ہیں

آنکھوں کے نیچے حلقے عام طور پر جسم میں نمکیات کی مقدار بڑھ جانے کی بدولت بھی نمایاں ہوجاتے ہیں ، خاص طور پر اگر آپ زیادہ نمکین غذائیں یا رات گئے اسنیکس کھانے کے عادی ہو تو وہ نمک پپوٹوں کے نیچے جمع ہونے لگتا ہے۔ زیادہ پانی پینے کے نتیجے میں اضافی نمک جسم سے باہر نکل جاتا ہے جس کے نتیجے میں آنکھوں کے گرد حلقے بھی غائب نظر آنے لگتے ہیں۔

پانی کی طلب بڑھتی ہے

جتنا آپ پانی یا کوئی مشروب استعمال کریں گے اس کی طلب بھی اتنی ہی بڑھے گی تاہم دیگر مشروبات کسی بھی طرح صحت کے لیے فائدہ مند نہیں۔ خوش قسمتی سے پانی مفت، خالص اور جسم کے لیے محفوظ ہوتا ہے، وہ آپ کے لیے بہترین مشروب ہے۔

نوٹ: یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024