• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

لاڑکانہ: ’غیرت‘ کے نام پر خاتون سمیت 2 افراد قتل

شائع February 25, 2018

سندھ کے ضلع لاڑکانہ میں خاتون اور ان کے مبینہ آشنا کو سوتیلے بیٹے نے ’غیرت کے نام‘ پر فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق نوجوان نے اپنی 36 سالہ سوتیلی والدہ لطیفہ اور ایک 38 سالہ زبیر احمد سیانچ کے درمیان ناجائز تعلقات کے شبے میں رتوڈیرو کی موئن جو دڑو کالونی میں فائرنگ کرکے ہلاک کیا اور پھر خود کو پولیس کے حوالے کردیا۔

رتوڈیرو کے اسٹیشن ہاؤس افسر (ایس ایچ او) قلندر بخش سومرو نے ڈان کو بتایا کہ ملزم نے اپنے جرم کا ’اعتراف‘ کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ اس نے اپنی والدہ اور زبیر کو ناجائز تعلقات کے شبے میں ہلاک کیا۔

مقتولین کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئیں۔

ایس ایچ او نے صحافیوں کو بتایا کہ ’پولیس معاملے کی مختلف زاویوں سے تحقیقات کر رہی ہے۔‘

واقعے کا مقدمہ تاحال درج نہیں کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ: غیرت کے نام پر دو افراد قتل

واضح رہے کہ گزشتہ روز شکارپور سے 80 کلومیٹر کی مسافت پر واقع قیصر جتوئی گاؤں میں بھی ایک شخص اور تین بچوں کی ماں کو مبینہ طور پر ناجائز تعلقات رکھنے کے الزام میں غیرت کے نام پر قتل کردیا گیا تھا۔

پاکستان میں ہر سال عزت اور غیرت کے نام پر ایک ہزار سے زائد خواتین کو نشانہ بنایا جاتا ہے اور ایسا اکثر خاندان کے افراد کی جانب سے ہوتا ہے۔

عورت فاؤنڈیشن کی جانب سے جاری ہونے والی سالانہ رپورٹ میں اس بات کا انکشاف کیا گیا تھا کہ 2016 میں خواتین کے خلاف تشدد کے تقریباً 7،852 کیسز ریکارڈ کیے گئے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024