• KHI: Asr 4:14pm Maghrib 5:50pm
  • LHR: Asr 3:28pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:14pm Maghrib 5:50pm
  • LHR: Asr 3:28pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

ہلدی دردکش ادویات سے زیادہ بہتر اور موثر علاج

شائع February 24, 2018
— شٹر اسٹاک فوٹو
— شٹر اسٹاک فوٹو

پاکستان بھر میں کھانوں کی تیاری میں استعمال ہونے والا ایک مصالحہ عام دردکش ادویات کے مقابلے میں زیادہ موثر علاج ثابت ہوتا ہے۔

جی ہاں ہلدی کسی انجری کے نتیجے میں ہونے والی تکلیف میں کمی لانے کے لیے دردکش ادویات سے زیادہ موثر ثابت ہوتی ہے۔

یہ بات ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آئی۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ عام درد کش ادویات کے مقابلے میں کسی انجری کے علاج کے لیے ہلدی میں پائے جانے والا جز curcumin زیادہ موثر ثابت ہوتا ہے جس کے کوئی مضراثرات بھی نہیں ہوتے۔

تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ دردکش ادویات کا انتخاب معدے سے متعلق پیچیدگیوں کا خطرہ بڑھانے کا باعث بن سکتا ہے۔

اٹلی میں ہونے والی تحقیق میں مزید بتایا گیا کہ ہلدی میں موجود جز محفوظ علاج ثابت ہوتا ہے جو جسمانی سرگرمیوں کے نتیجے میں آنے والے اثرات کی روک تھام کرتا ہے۔

محققین کا یہ بھی ماننا تھا کہ ہلدی جوڑوں کے مریضوں کے لیے بھی فائدہ مند ثابت ہوسکتی ہے جس کے کسی قسم کے مضر اثرات بھی مرتب نہیں ہوتے۔

انہوں نے کہا کہ ورم کش ادویات کے نتیجے میں معدے پر مضر اثرات مرتب ہونے کا امکان بہت زیادہ ہوتا ہے جبکہ ہلدی اس حوالے سے ایک بہتر انتخاب ہے۔

اس تحقیق کے نتائج طبی جریدے یورپین ریویو فار میڈیکل اینڈ فارمالوجیکل سائنسز جنرل میں شائع ہوئے۔

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2024
کارٹون : 23 دسمبر 2024