• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

موسم گرما: لائن لاسز کے باعث طویل لوڈشیڈنگ کا انتباہ

شائع February 23, 2018

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے توانائی سردار اویس احمد لغاری نے خبردار کیا ہے کہ لائن لاسز میں غیر معمولی کمی نہ ہونے اور بجلی کی ترسیل میں اضافے کے باعث پورے ملک میں توانائی کے شعبے کو رواں برس 360 ارب کا نقصان ہوگا جو 2013 کے مقابلے میں کئی گنا زیادہ ہے۔

سردار اویس احمد لغاری نے بتایا کہ لائن لاسز کی شرح میں صرف 1.2 فیصد کمی واقع ہوئی جبکہ بجلی کی ترسیل میں غیر معمولی اضافے سے سالانہ 360 ارب روپے کا دھچکا لگے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ‘قومی خزانے پر بوجھ بننے والے پاور پلانٹس کو بند کیا جائے’

انہوں نے واضح کیا کہ ‘اگر سسٹم میں کوئی لاسز نہ ہوں تو پورے ملک میں سے لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لیے موجودہ بجلی اضافی ہے’۔

دوسری جانب توانائی ڈیژون میں ایک عہدیدار نے بتایا کہ وفاقی وزیر برائے توانائی آئندہ دنوں میں بجلی کی غیر معمولی لوڈشیڈنگ کے لیے ‘ماحول’ بنا رہے ہیں کیونکہ حکومت سمیت توانائی پیدا کرنے والی کمپنیاں ‘بجلی کے بلوں میں بہتری اور لائن لاسز میں کمی لانے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں’۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ملکی معیشت سالانہ 360 ارب روپے کا نقصان برداشت کرنے کی متحمل نہیں ہو سکتی اور چوری ہونے والی بجلی کے اخراجات کا بوجھ دیگر صارفین پر نہیں ڈالا جا سکتا اس لیے لاسز کو محدود کرنے کے لیے دیگر ذرائع پر عمل پیرا ہونا پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیں: بجلی کے ناقص ترسیلی نظام سے قومی خزانے کو 213 ارب کا نقصان

تاہم انہوں نے ‘دیگر ذرائع’ کے بارے واضح نہیں کیا۔

اویس لغاری نے بتایا کہ بجلی کے صارفین اور صوبائی حکومت کے تعاون کے بغیر لائن لاسز کو کم نہیں کیا جا سکتا اس لیے انہیں چاہیے کہ میڑ لگائیں، بل کی ادائیگی بروقت کریں، بجلی چوروں کے خلاف اداروں کے ساتھ تعاون کریں تاکہ بجلی کی ترسیل اور فراہمی کا عمل شفاف اور بہتر ہو۔

انہوں نے خبردار کیا کہ اگر توانائی کے نقصان اور چوری پر قابو نہیں پایا گیا تو اضافی بجلی کے باوجود مجبوراً لائن لاسز والے علاقوں میں طویل دورانیے کی لوڈشیڈنگ کرنا پڑے گی۔

وفاقی وزیر نے اقرار کیا کہ لائن لاسز کی مد میں 2013 میں سالانہ نقصان 120 ارب روپے تھا اور لائن لاسز کی شرح 19 فیصد تھی اور بجلی کی پیداوار 14 ہزار 800 میگا وٹ تھی۔

مزید پڑھیں: بجلی کے بل میں نمایاں کمی لانا چاہتے ہیں؟

انہوں نے مزید بتایا کہ ‘ٹرانسمیشن اور ڈسٹریبوشن لاسز 17.8 فصید تک پہنچ چکے ہیں جس کا مطلب ہے کہ لاسز میں صرف 1.2 فیصد کمی آئی ہے’۔

انہوں نے کہا کہ موسم گرما میں بجلی کی پیداوار 25 ہزار میگا واٹ ہوگی جو 2013 کے مقابلے میں 69 فیصد اضافہ ہے تاہم مارچ کے پہلے اور دوسرے ہفتے میں لاسز کا تخمیہ لگا کر ہی بتایا جائے گا کہ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ کتنا ہوگا’۔

اسی دوران پاور ڈسٹریبیوشن کمپنیز، ان کے بورڈ آف ڈائریکٹرز اور دیگر کو لاسز میں کمی کے لیے خصوصی اہداف دیئے گئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ مارچ میں بجلی کی طلب 15 ہزار 800 میگا واٹ جبکہ پیداواری صلاحیت 16 ہزار میگا واٹ ہوگی اسی طرح اپریل میں بجلی کی طلب 18 ہزار میگا واٹ اور ترسیل 18 ہزار 800 میگا واٹ ہوگی۔

اویس لغاری نے بتایا کہ مئی میں بجلی کی پیداواری صلاحیت 20 ہزار 900 میگا واٹ ہو گی جبکہ طلب 20 ہزار 888 میگا واٹ تک پہنچے گی، اسی طرح مئی میں بجلی کی جنریشن 24 ہزار 029 میگا واٹ ہو گی اور طلب 23 ہزار 966 میگا واٹ ہوگی۔

وفاقی وزیر برائے توانائی سردار اویس احمد لغاری نے کہا کہ موسم گرما میں معمولی تیکنیکی امور اور ٹرانسفارمرز یا ڈسٹریبیوشن لائن میں مسائل کے باعث بجلی میں معمولی بریک ڈاؤن ہوسکتا ہے تاہم عوامی طلب کو پورا کرنے کے لیے بجلی وافر مقدار میں موجود ہے۔


یہ خبر 23 فروری 2018 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024