• KHI: Asr 4:15pm Maghrib 5:51pm
  • LHR: Asr 3:29pm Maghrib 5:06pm
  • ISB: Asr 3:28pm Maghrib 5:06pm
  • KHI: Asr 4:15pm Maghrib 5:51pm
  • LHR: Asr 3:29pm Maghrib 5:06pm
  • ISB: Asr 3:28pm Maghrib 5:06pm

جلد سونے میں مدد دینے والی غذائیں

شائع July 2, 2018 اپ ڈیٹ January 18, 2019
— شٹر اسٹاک فوٹو
— شٹر اسٹاک فوٹو

کیا اکثر آپ کو سونے میں مشکلات کا سامنا ہوتا ہے اور کروٹیں بدلتے رہتے ہیں؟

اگر ہاں تو آپ کو سونے سے قبل چند غذاﺅں کو کھا کر آزمانا چاہیے جن میں ایسے اجزاءموجود ہوتے ہیں جو جلد سونے میں مدد دینے کے ساتھ اس کا معیار بھی بہتر بناتے ہیں۔

ویسے یہ جان لیں کہ نیند کی کمی متعدد جان لیوا امراض کا خطرہ بڑھاتی ہے جبکہ بے خوابی کی شکایت اکثر ہارٹ اٹیک اور فالج کے خطرے کی جانب اشارہ کررہی ہوتی ہے۔

مزید پڑھیں : سونے سے قبل جرابیں پہننے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟

جلیبی

جلیبی کھانے سے بلڈ شوگر اور انسولین لیول میں قدرتی طور پر اضافہ ہوتا ہے، جو کہ عام معمول کے مقابلے بہت کم وقت میں سونے میں مدد دیتا ہے۔

چیری کا جوس

اس موسم میں دستیاب یہ پھل بھی لیٹتے ہی سونے میں مدد دے سکتا ہے۔ ایک امریکی طبی تحقیق کے مطابق چیری کے جوس کا ایک گلاس پینا نیند میں مدد دینے والے ہارمون میلاٹونین کی سطح بڑھاتا ہے، اس جوس کے استعمال سے بے خوابی کی شکایت میں کمی آسکتی ہے۔

اخروٹ

فوٹو بشکریہ وکی پیڈیا
فوٹو بشکریہ وکی پیڈیا

اخروٹ ٹراپٹوفن کے حصول کا اچھا ذریعہ ہیں، یہ سونے میں مدد دینے ولا امینو ایسڈ ہے جو جسمانی گھڑی کے ہارمونز کو مدد دیتا ہے۔ ایک امریکی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ اخروٹ سے جو اجزاءجسم کا حصہ بنتے ہیں وہ لیٹتے ہی سونے میں مدد دیتے ہیں۔

بادام

شٹر اسٹاک فوٹو
شٹر اسٹاک فوٹو

بادام میگنیشم سے بھرپور گری ہے، یہ منرل اچھی نیند اور ہڈیوں کی صحت کے لیے ضروری ہوتا ہے۔ ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا تھا جب جسم میں میگنیشم کی سطح کم ہوتی ہے تو سونا مشکل ہوجاتا ہے اور زیادہ وقت کروٹیں بدلنا پڑتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : نیند کی کمی کیرئیر کیلئے تباہ کن

چاول

شٹر اسٹاک فوٹو
شٹر اسٹاک فوٹو

سفید چاول میں گلیسمیک انڈیکس کافی مقدار میں ہوتا ہے جو جلد سونے میں مدد دیتا ہے۔ ایک آسٹریلین تحقیق کے مطابق جو لوگ سفید چاول کھا کر سونے کے لیے لیٹتے ہیں انہیں زیادہ وقت انتظار نہیں کرنا پڑتا۔

شہد

شٹر اسٹاک فوٹو
شٹر اسٹاک فوٹو

شہد میں موجود قدرتی مٹھاس انسولین کی سطح کو معمولی سا بڑھاتی ہے جس سے ٹراپٹوفن کو دماغ میں آسانی سے داخل ہونے میں مدد ملتی ہے۔ بستر پر لیٹنے سے قبل ایک چمچ شہد چاٹ لینا اچھی اور جلد نیند کا باعث بنتا ہے۔

بونس

ہیلتھ ویب سائٹ سلیپ ڈاٹ او آر جی کے مطابق اگر پیروں کو جرابوں کے ذریعے گرم کیا جائے تو اس سے خون کی شریانوں کو سکون ملتا ہے اور دماغ کو لگتا ہے کہ یہ سونے کا وقت ہے، اس طرح یہ حرارت جسم کو سونے کے لیے تیار کرتی ہے۔

آسان الفاظ میں پیروں کو گرم رکھنا بے خوابی کی شکایت دور کرتا ہے جبکہ نیند بھی بہت جلد آتی ہے۔

نوٹ: یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔

کارٹون

کارٹون : 26 دسمبر 2024
کارٹون : 25 دسمبر 2024