• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
شائع February 20, 2018

پھیپھڑوں کے امراض کی یہ خاموش علامات جانتے ہیں؟



گزشتہ دنوں ایک رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ پھیپھڑوں اور دل کے امراض پاکستان میں اموات کی سب سے بڑی وجہ ہے اور ہر چار میں سے ایک پاکستانی اسی عارضے کا شکار ہے۔

اور خود غور کریں تو یہ ایسا غلط بھی نہیں، ہمارے طرز زندگی کی مختلف عادات جیسے تمباکو نوشی، زیادہ چربی والی غذائیں اور ایسی ہی دیگر عناصر۔

یہ بھی دیکھیں : بلیچ پھیپھڑوں کے امراض کا خطرہ بڑھائے

تاہم کیا آپ بتاسکتے ہیں کہ پھیپھڑوں کے مختلف امراض کی علامات کیا ہوتی ہیں ؟ صرف مسلسل کھانسی ہی اس کی نشانی نہیں بلکہ چند اور دیگر عام نشانیاں بھی اس کی جانب اشارہ کرتی ہیں۔

مزید پڑھیں : پھیپھڑوں کے سرطان سے بچنے کے لیے کیا کرنا چاہیے؟

یہاں آپ اس اہم ترین جسمانی عضو میں کسی خرابی کی وہ علامات جان سکیں گے، جن کا اکثر افراد کو علم نہیں ہوتا۔

ایک ٹانگ میں سوجن اور درد

شٹر اسٹاک فوٹو
شٹر اسٹاک فوٹو

پہلی نظر میں تو ایسا ہی لگے گا کہ اس مسئلے کا پھیپھڑوں سے کوئی تعلق نہیں مگر یہ بھی ایک علامت ہوسکتی ہے جو کہ ٹانگ کی ایک رگ میں خون جمنے یا لوتھڑا بننے کی ہوتی ہے۔ ایک امریکی تحقیق کے مطابق ٹانگ میں بلڈ کلاٹ کا اثر پھیپھڑوں تک جاسکتا ہے اور اس مسئلے کو pulmonary embolism کہا جاتا ہے۔ پھیپھڑوں میں بلڈ کلاٹ دوران خون کو بلاک کرکے سنگین نوعیت کا نقصان پہنچا سکتا ہے اور ایسا ہونے پرتیس فیصد مریضوں کی موت بھی واقع ہوجاتی ہے۔

دم گھٹنا

شٹر اسٹاک فوٹو
شٹر اسٹاک فوٹو

اگر تو آپ کے پھیپھڑوں میں کوئی مسئلہ ہو تو موسمی نزلہ زکام یا فلو آپ کو شدید متاثر کرسکتا ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق اگر پھیپھڑوں کے کسی مرض کا سامنا ہو تو موسمی بیماریوں کا اماکن زیادہ بڑھ جاتا ہے اور اس کے نتیجے میں پھیپھڑوں کے افعال متاثر ہوتے ہیں جو موسمی بیماری کو نمونیا میں بدلنے کا خطرہ بڑھاتا ہے۔ عام طور پھیپھڑوں میں کوئی مسئلہ ہو اور نزلہ زکام لاحق ہوجائے تو دمہ کے مریض کی طرح سانس لینے میں مشکلات کا سامنا ہوسکتا ہے اور ایسی صورت میں ڈاکٹر سے رجوع کیا جانا چائے۔

یہ بھی پڑھیں : پھیپھڑوں کا چھپا ہوا فنکشن پہلی بار سامنے آگیا

سیڑھیاں چڑھنے کی بجائے لفٹ کو اختیار کرنا

شٹر اسٹاک فوٹو
شٹر اسٹاک فوٹو

اگر آپ کو یہ احساس ہو کہ عام سرگرمیاں بھی سانس لینا مشکل بنا دیتی ہیں اور کافی عرصے سے کھانسی کی شکایت ہو (موسمی مرض سے ہٹ کر) یا دم گھٹنتا ہو تو اپنے ڈاکٹر سے پھیپھڑوں کے امراض کا ٹیسٹ کرالینا چاہئے۔ اس حوالے سے طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ بیشتر افراد کو اس کا احساس ہی نہیں ہوتا کہ وہ پھیپھڑوں کے امراض کے شکار ہیں خصوصاً خواتین، مزید برآں بیشتر افراد کو لگتا ہے کہ سانس لینے میں مشکل کی وجہ عمر بڑھنا ہے مگر یہ جان لیں کہ عمر بڑھنے سے بھی عام طور پر یہ مسئلہ کسی مرض کے بغیر لاحق نہیں ہوتا۔

سانس میں خرخراہٹ

شٹر اسٹاک فوٹو
شٹر اسٹاک فوٹو

طبی ماہرین کے مطابق اگر لکوگوں کو یہ احساس ہو کہ وہ گہری سانس نہیں لے سکتے تو انہیں ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہئے، تاکہ کسی بھی ممکنہ مرض جیسے پھیپھڑوں کے امراض (جن میں پھیپھڑوں میں ہوا گزرنے کی راہیں بند یا رکاوٹ کا شکار ہوجاتی ہیں) یا خون کی کمی یا اینیمیا کی نشاندہی ایک عام خون کے ٹیسٹ سے ہوسکے۔ سانس لیتے ہوئے خرخراہٹ کی ایک اور ممکنہ رجہ بالغوں کو الرجی سے ہونے والا دمہ ہوسکتی ہے، جو کہ بچپن میں لاحق ہونے والے دمہ سے زیادہ خطرناک ہوتا ہے۔

کوئی علامت نہ ہونا

شٹر اسٹاک فوٹو
شٹر اسٹاک فوٹو

پھیپھڑوں کا کینسر ایسا مرض ہے جس کے بارے میں آپ کبھی سننا پسند نہیں کریں گے مگر دہشت زدہ کردینے والا امر یہ ہے کہ ابتدائی مرحلے پر یہ سرطان اکثر کسی بھی طرح کی علامات کے بغیر شکار کرتا ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق ہم اکثر ابتدائی مرحلے میں پھیپھڑوں کے سرطان کو حادثاتی طور پر ہی تلاش کرتے ہیں اور وہ بھی اس صورت میں جب مریض کسی وجہ سے سینے یا ریڑھ کی ہڈی کا ایکسرے کرائے اور کسی اور مرض کی بجائے کینسر پکڑا جائے، اس کینسر کی دیگر علامات میں کمردرد، سردرد، تھکاوٹ جو کہ عام طور مرض جسم کے کسی اور حصے میں پھیل جانے پر سامنے آنے والی نشانی ہے۔ اگر تو آپ کی عمر 55 سال سے زائد ہے اور تمباکو نوشی کرتے ہوئے دو دہائی سے زائد عرصہ ہوچکا ہے تو آپ کو اس حوالے سے معالج کے مشورے سے سی ٹی اسکین کرانا چاہئے۔

کھانسی میں خون آنا

شٹر اسٹاک فوٹو
شٹر اسٹاک فوٹو

یہ ایک خطرے کی گھنٹی بجانے والی نشانی ہے جو آپ کو فوری طر پر ڈاکٹر کے پاس بھیج سکتی ہے، یہ پھیپھڑوں کے کینسر کی بھی علامت ہوسکتی ہے تو ٹی بی کی بھی، جبکہ اور بھی کئی عوارض کی جانب اشارہ ہوسکتا ہے جس کی نشاندہی طبی معائنے سے ہی ممکن ہوتا ہے۔ تو یہ ایسی علامت ہے جسے کسی صورت نظرانداز نہیں کرنا چاہئے اور فوری طور پر کسی ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہئے۔

پھیپھڑوں کو صحت مند کیسے رکھیں؟

شٹر اسٹاک فوٹو
شٹر اسٹاک فوٹو

سب سے اہم چیز تو یہ ہے کہ پھیپھڑوں کو صحت مند رکھنے کے لیے تمباکو کا استعمال ترک کردیں، لوگوں کو یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ پھیپھڑے آکسیجن کو فلٹر کرکے اسے جسم کے دیگر حصوں تک پہنچاتے ہیں اور جسم کے اندر صحت کے لیے نقصان دہ کچرے کو صاف کرتے ہیں، اور آپ ان فلٹرز کو بلاک کرنا پسند نہیں کریں گے کیونکہ آپ کے پاس ان کا ایک ہی سیٹ ہے تو اس عضو کا خیال رکھیں۔

تبصرے (5) بند ہیں

zafar Feb 20, 2018 07:17pm
DO NOT AFRAID PEOPLE
Shafique Turi Feb 20, 2018 07:27pm
Naswar bhi Khatanak hen, cigarettes ki Tarah? agar han tu hum Naswar chorne par ghaur karenge.....
Mubashar ahmad Feb 20, 2018 07:52pm
GOOD RESEARCH AND GUIDANCE.
S.m.Hasan Feb 20, 2018 10:27pm
We need strong implementation of law irrespective of violators status. Smoking in cafeteria of Karachi Golf Club is officially allowed despite objection from many members. Management feels safe due club location in Karsaz area and management by Navy.
Citizen Feb 20, 2018 10:59pm
only one remedy was discussed more remedies may be told.