• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm

فیڈرر ٹینس کی تاریخ کے عمر رسیدہ عالمی نمبر ایک بن گئے

شائع February 18, 2018
راجر فیڈرر ٹینس کی تاریخ میں مردوں کے مقابلوں میں سب سے زیادہ 20 گرینڈ سلیم جیتنے کا اعزاز بھی رکھتے ہیں— فوٹو: اے ایف پی
راجر فیڈرر ٹینس کی تاریخ میں مردوں کے مقابلوں میں سب سے زیادہ 20 گرینڈ سلیم جیتنے کا اعزاز بھی رکھتے ہیں— فوٹو: اے ایف پی

ایمسٹرڈیم: عالمی شہرت یافتہ سوئس اسٹار اور ریکارڈ 20 مرتبہ کے گرینڈ سلیم چیمپیئن راجر فیڈرر ٹینس کی تاریخ میں دنیا کے عمر رسیدہ عالمی نمبر ایک نمبر ایک کھلاڑی بن گئے۔

ہالینڈ میں جاری ایونٹ کے مینز سنگلز کوارٹر فائنل میں سوئس کھلاڑی راجر فیڈرر نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میزبان ملک کے کھلاڑی روبن ہاس کو 4-6، 6-1 اور 6-1 سے ہرا کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔

فیڈرر نے روٹرڈیم اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مینز سنگلز سیمی فائنل میں پہنچ کر تاریخ رقم کرتے ہوئے رافیل نڈال کو ٹاپ پوزیشن سے محروم کر دیا اور عالمی نمبر ایک بن گئے۔

اس طرح فیڈرر ٹینس کی تاریخ میں دنیا کے عمر رسیدہ عالمی نمبر ایک کھلاڑی بن گئے ہیں، انہوں نے 36 برس کی عمر میں کارنامہ انجام دے کر ویمنز کھلاڑی سرینا ولیمز کا ریکارڈ توڑ دیا جنہوں نے 35 سال کی عمر میں دنیا کی نمبر ایک کھلاڑی ہونے کا اعزاز پایا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024