• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm

سارہ علی خان کی پہلی فلم ریلیز سے قبل تنازعات کا شکار

شائع February 14, 2018
—فوٹو: این ڈی ٹی وی
—فوٹو: این ڈی ٹی وی

بولی وڈ کے چھوٹے خان سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان کی اگرچہ تاحال کوئی فلم ریلیز نہیں ہوئی، تاہم وہ فلم ڈیبیو سے قبل ہی سپر اسٹارز کی طرح خبروں میں ہیں۔

اگرچہ خبریں تھیں کہ سارہ علی خان ان دنوں اپنی پہلی فلم ’کیدر ناتھ‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، تاہم اب اطلاعات ہیں کہ ان کی پہلی فلم ریلیز ہونے سے قبل ہی تنازعات کا شکار ہوگئی ہے۔

اب فلم کے پروڈیوسرز و ڈائریکٹر میں سرد جنگ ہونے سمیت ہدایت کار اور فلم کی کاسٹ و ٹیکینیکل اسٹاف میں بھی سرد مہری شروع ہوچکی ہے۔

نوبت یہاں تک پہنچ چکی ہے کہ فلم میں سرمایہ کرنے والی کمپنی ’کرج انٹرٹینمنٹ‘ ہدایت کار ابھیشک کپور کے خلاف عدالت میں جانے کا فیصلہ کرچکی ہے۔

یہ بھی پرھیں: سارہ علی خان کی پہلی فلم

اطلاعات ہیں کہ فلم کے لیے سرمایہ فراہم کرنے والی کمپنی ’کرج انٹرٹینمنٹ‘ اور ہدایت کار ابھیشک کپور میں اس لیے اختلافات ہوئے کیوں کہ فلم کے اخراجات ابھی سے ہی معاہدے سے دگنے ہوچکے ہیں۔

فلم کی جاری کی گئی پہلی جھلک
فلم کی جاری کی گئی پہلی جھلک

بولی وڈ ہنگامہ کے مطابق ’کرج انٹرٹینمنٹ‘ کے سربراہ پروڈیوسر و ڈائریکٹر پریرنا ارورا ’کیدر ناتھ‘ کے ڈائریکٹر ابھیشک کپور کے خلاف عدالت میں جانے کا فیصلہ کرچکے ہیں، کیوں کہ فلم میں اب تک 50 کروڑ بھارتی روپے کے اخراجات آچکے ہیں اور فلم تاحال مکمل نہیں ہوسکی۔

فلم ٹیم کے قریبی ذرائع کے مطابق یہ اخراجات اس معاہدے سے زیادہ ہیں، جو فلم کے ڈائریکٹر اور سرمایہ کار کمپنی کے درمیان طے پایا۔

علاوہ ازیں فلم ڈائریکٹر کی جانب سے فلم کی شوٹنگ میں معاہدے میں طے وقت سے زیادہ وقت لیے جانے پر بھی سرمایہ کار کمپنیاں ’کرج انٹرٹینمنٹ اور ٹی سیریز‘ ڈائریکٹر سے ناراض ہیں۔

ادھر ممبئی مرر نے بتایا کہ ’کیدر ناتھ‘ کی شوٹنگ میں زیادہ وقت لینے اور تاحال شوٹنگ مکمل نہ ہونے کے باعث فلم کے ہیرو سشانت سنگھ راجپوت اور فلم کے ڈائریکٹر ابھیشک کپور کے درمیان بھی سرد جنگ شروع ہوچکی ہے۔

مزید پڑھیں: سارہ علی خان کی فلم ’کیدر ناتھ‘ کو نمائش کی تاریخ مل گئی

ذرائع کا کہنا ہے کہ فلم کی شوٹنگ میں اضافی وقت لیے جانے پر فلم کی ٹیکنیکل ٹیم نے کام تک چھوڑ دیا ہے، جب کہ سرمایہ کار فلم ہدایت کار کے خلاف عدالت میں جانے کی تیاریوں میں ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فلم کی شوٹنگ کے لیے سشانت سنگھ راجپوت کو دسمبر 2017 سے مصروف رکھا گیا، تاہم شوٹنگ کا آغاز 2018 میں کیا گیا، جب کہ ہدایت کار شوٹنگ کے لیے کاسٹ اور ٹیکنیکل ٹیم کا مزید اضافی وقت لینے کا ارادہ بھی رکھتے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق فلم کو رواں برس جون تک مکمل کیے جانے کا معاہدہ کیا گیا تھا، تاہم ابھیشک کپور اسے تاخیر کے ساتھ مکمل کرنا چاہتے ہیں۔

فلم کی شوٹنگ مکمل ہونے اور اسے ریلیز کیے جانے سے قبل ہی تنازعات سامنے آنے کے بعد سارہ علی خان کی فلمی دنیا میں انٹری مشکل میں پڑ گئی ہے، کیوں کہ یہ ان کی پہلی فلم ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فلم کی شوٹنگ مکمل نہ ہونے یا اسے ریلیز کرنے میں تاخیر کا سب سے زیادہ نقصان سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان کو ہی ہوگا، کیوں کہ کئی فلم پروڈیوسر و ڈائریکٹرز ان کی پہلی فلم کے انتظار میں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سارہ علی خان کی تصاویر وائرل

علاوہ ازیں یہ چہ مگوئیاں بھی کی جا رہی ہیں کہ اگر سارہ علی خان کی پہلی فلم ہی تاخیر کا شکار ہوئی تو فلم ڈائریکٹرز و پروڈیوسرز انہیں فلموں میں کاسٹ کرنے سے گریز کریں گے۔

واضح رہے کہ 2 دن قبل ہی یہ خبر سامنے آئی تھی کہ سارہ علی خان کو عرفان خان کی آنے والی فلم ’ہندی میڈیم 2‘ میں بھی کاسٹ کیا جائے گا۔

’ہندی میڈیم 2‘ میں سارہ علی خان، عرفان خان کی بیٹی کا کردار ادا کریں گی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024