• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

جسمانی بو کو ناگوار بنانے والی غذائیں

شائع February 13, 2018
— شٹر اسٹاک فوٹو
— شٹر اسٹاک فوٹو

آپ کو زندگی میں کچھ ایسے افراد سے ملنے کا موقع ملا ہوگا جن کی جسمانی بو بہت ناگوار گزرتی ہے۔

ویسے جسمانی بو کا باعث تین عناصر بنتے ہیں، جینز، مجموعی صحت اور ذاتی صفائی، مگر آپ کی غذا بھی اس حوالے سے اہم کردار ادا کرتی ہے۔

جو کچھ آپ کھاتے ہیں وہ سانس کی بو سے ہٹ کر جسمانی بو پر بھی اثر انداز ہوتی ہے، اس کے علاوہ غذا کو ہضم کرنے کا جسمانی نظام بھی اس کا باعث ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں : 10 غذائیں جو آپ کو جوان رکھیں

اسی طرح تناﺅ، ذہنی بے چینی یا شدید گرمی بھی جسمانی درجہ حرارت بڑھاتے ہیں جس سے پسینہ خارج کرنے والے غدود زیادہ پسینہ خارج کرنے لگتے ہیں۔

تاہم درج ذیل غذائیں زیادہ کھانا اس امکان کو بڑھا دیتی ہیں۔

گوبھی

گوبھی، بند گوبھی اور بروکولی وغیرہ بھی جسمانی بو پر اثرانداز ہونے والی سبزیاں ہیں جس کی وجہ ان میں موجود سلفر کمپاﺅنڈ ہے۔ یہ کمپاﺅنڈ جسم میں جذب ہوکر پسینے کا اخراج بڑھا دیتا ہے۔ ان سبزیوں کو کھانے کے ایک گھنٹے بعد جسمانی بو زیادہ بدتر ہونے کا امکان ہوتا ہے، اس اثر کو کم کرنے لیے ان سبزیوں کو زیادہ پانی میں پکانا ہوتا ہے جس میں چٹکی بھر نمک کا اضافہ کرنا ہوتا ہے، جس سے ان سبزیوں میں موجود بو بڑھانے والا کمپاﺅنڈ ختم ہوجاتا ہے۔

سرخ گوشت

ایک تحقیق کے مطابق جو لوگ زیادہ سرخ گوشت کھانے کے عادی ہوتے ہیں، ان کی جسمانی بو پر یہ غذا منفی اثرات مرتب کرتی ہے۔ اگر آپ کو بھی جسمانی بو کا مسئلہ پریشان کرتا ہے تو اس کا کم جبکہ سبزیوں کو زیادہ کھانا اس مسئلے کی شدت کم کرسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : جگمگاتی جلد کے لیے بہترین غذائیں

زیرہ اور دیگر مخصوص مصالحہ جات

اکثر استعمال ہونے والے مصالحے جیسے زیرہ اور میتھی دانہ وغیرہ کھانے کا ذائقہ تو بڑھاتے ہیں مگر یہ جسمانی قدرتی بو کے لیے تباہ کن بی ثابت ہوتے ہیں۔

مچھلی کا تیل

ایک تحقیق کے مطابق مخصوص کیمیکل اور جسمانی بو کے درمیان تعلق ہے جو کچھ غذاﺅں سے حرکت میں آتے ہیں جن میں مچھلی کا تیل بھی شامل ہے۔ اس تیل میں موجود کولین جسمانی بو میں مچھلی کی بو کا غلبہ کردیتی ہے۔

ٹماٹر

ایک تحقیق کے مطابق ٹماٹر بھی جسمانی بو بڑھانے کا باعث بن سکتے ہیں یا اثرانداز ہوسکتے ہیں، جس کی وجہ اس میں موجود ایک کیمیکل ہوتا ہے جو پسینے کی صورت میں بو بڑھاتا ہے۔

لہسن

ایک اور طبی تحقیق میں بتایا گیا کہ لہسن میں موجود الیسین کی موجودگی جلد میں ناگوار بو کو بڑھا دیتی ہے، الیسین نامی جز جسم میں جانے کے فوری بعد ٹکڑے ہوجاتا ہے اور دوسرے اجزاءمیں بدل کر پسینے میں بیکٹریا کا باعث بنتا ہے جس سے جسمانی بو ناگوار ہوجاتی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024