• KHI: Maghrib 5:50pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:50pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

’پری‘ کے نام پرانوشکا شرما کا خوفناک روپ

شائع February 13, 2018
—پرومو فوٹو
—پرومو فوٹو

بولی وڈ اداکارہ انوشکا شرما ویسے تو گزشتہ برس دسمبر سے بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی سے شادی کے بعد مسلسل خبروں میں ہیں۔

تاہم اب وہ ہنی مون اور اپنے شوہر کے ساتھ اچھے دن گزارنے کے بعد اپنی آنے والی فلموں کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

ان دنوں وہ اپنے والی فلم ’پری‘ کی تکمیل کرنے سمیت ’سوئی دھاگا‘ اور ’زیرو‘ جیسی فلموں کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

انوشکا شرما نے اپنی ہارر فلم ’پری‘ کا تیسرا پوسٹر بھی جاری کردیا، جس میں وہ ڈرے اور سہمے انداز میں زنجیروں میں جکڑی ہوئی نظر آ رہی ہیں، جب کہ ان کے چاروں طرف خوفناک چہروں والی ڈائن موجود ہیں۔

انہوں نے ’پری‘ کا تیسرا پوسٹر اپنے ٹوئٹر پر شیئر کیا۔

—پرومو فوٹو
—پرومو فوٹو

خیال رہے کہ اس سے قبل رواں برس 2 فروری کو انہوں نے فلم کا اسکریمر ٹیزر بھی جاری کیا تھا، جس میں انہیں کمرے میں ٹی وی پر کارٹون دیکھتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ’پری‘ کے ساتھ انوشکا سب کو ڈرانے کیلئے تیار

ایک منٹ کے ٹیزر میں دکھایا گیا تھا کہ ٹی وی پر کارٹون دیکھنے کے دوران انوشکا شرما کے پاؤں کی شکل خود بخود اچانک تبدیل ہوگئی۔

ٹیزر ٹریلیر کے بعد 6 فروری کو انہوں نے پری کا دوسرا پوسٹر بھی جاری کیا تھا، جس میں وہ ساتھی اداکار کے پیچھے ڈرے اور سہمے ہوئے انداز میں دکھائی دے رہی تھیں۔

فلم کے دوسرے پوسٹر کے بعد انوشکا شرما نے فلم کا ایک اور ٹیزر ٹریلر بھی جاری کیا تھا، جس میں انہیں ڈراؤنے اور خوفناک سین کرتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔

فلم کے پوسٹرز اور ٹیزر ٹریلر دیکھ کر اندازا ہوتا ہے کہ ’پری‘ کے نام پر انوشکا شرما فلم میں خوفناک اور ڈراؤنے روپ میں دکھائی دیں گی۔

واضح رہے کہ ’پری‘ انوشکا شرما کی اپنی ہوم پروڈکشن کے تحت آئندہ ماہ 2 مارچ کو ریلیز کی جائے گی۔

فلم کی ہدایات پروست جوشی نے دی ہیں، فلم کی دیگر کاسٹ میں ریتابھاری چکربورتی، پرمبرتا چترجی اور رجت کپور سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

علاوہ ازیں انوشکا شرما نے اپنی دوسری آنے والی فلم ’سوئی دھاگا‘ کا پوسٹر بھی ٹوئیٹ کیا۔

جاری کیے گئے پوسٹر میں انہیں ساتھی اداکار ورون دھون کے ساتھ منفرد روپ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

مزید پڑھیں: انوشکا شرما سے لوگ ڈر کیوں گئے؟

ہدایت کار شرط کھاترا کی اس فلم میں پہلی بار انوشکا شرما، ورون دھون کے ساتھ کام کرتی نظر آئیں گی۔

فلم کی کہانی ایک عام درزی یعنی موجی کی مختصر اور محدود دنیا کے گرد گھومتی ہے، جو مشکل حالات کے باوجود عام انسان کے طور پر زندگی گزارنے کا پیغام دیتے نظر آتا ہے.

فلم میں انوشکا شرما ممتا نامی ایک سادہ خاتون جب کہ ورون دھون موجی نامی شخص کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔

’سوئی دھاگا‘ کو رواں برس 28 ستمبر کو ریلیز کیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2024
کارٹون : 23 دسمبر 2024