• KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm
  • KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm

’پدماوت‘ اداکاروں کا معاوضہ کیا تھا؟

شائع February 12, 2018

رواں برس 25 جنوری کو ریلیز ہونے والی بولی وڈ فلم ’پدماوت‘ اگرچہ متنازع ترین فلموں میں شمار ہوتی ہیں، تاہم اس کے باوجود فلم سپر ہٹ ثابت ہوگئی۔

’پدماوت‘ نے اب تک ابتدائی 17 دنوں میں دنیا بھر سے 233 کروڑ روپے بٹور کر دپیکا پڈوکون، رنویر سنگھ اور شاہد کپور کو شہرت کی نئی بلندیوں تک پہنچا دیا ہے۔

یہ تینوں اداکاروں کی پہلی فلم ہے، جس نے ابتدائی 17 دنوں میں اتنے ذیادہ پیسے بٹورے۔

اگرچہ اس سے قبل بھی رنویر سنگھ، شاہد کپور اور دپیکا پڈوکون کی فلمیں 100 کروڑ کلب میں شامل ہوچکی ہیں، تاہم ’پدماوت‘ نے ایک نیا سنگ میل عبور کیا۔

تنازع کے باوجود 233 کروڑ روپے کمانے والی فلم کے تینوں مرکزی اداکاروں کو محض 33 کروڑ روپے کا معاوضہ دیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

یہ بھی پڑھیں: ’پدماوتی‘ میں دپیکا کا دو ہیروز سے زیادہ معاوضہ

تاہم فلم کی کامیابی کا سب سے ذیادہ فائدہ دپیکا پڈوکون کے بجائے رنویر سنگھ کو ہوا، جس کے معاوضے میں کم سے کم 3 کروڑ روپے کا اضافہ ہوا۔

دکن کیرونیکل کی رپورٹ کے مطابق ’پدماوت‘ کے سپر ہٹ ہونے کے بعد رنویر سنگھ کے معاوضے میں بہتری آئی ہے، اور انہیں اب دپیکا پڈوکون جتنا ہی معاضہ ملے گا۔

پہلے اطلاعات تھیں کہ ’پدماوت‘ کی ہیروئن دپیکا پڈوکون کو سب سے ذیادہ یعنی 13 کروڑ روپے معاوضہ دیا گیا ہے، جب کہ رنویر سنگھ اور شاہد کپور کو دس دس کروڑ روپے دیے گئے۔

—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

مزید پڑھیں: شاہد اور رنویر سے زیادہ معاوضہ لینے پر دپیکا کا جواب

تاہم اب ذرائع کا کہنا ہے کہ فلم کی کامیابی کے بعد رنویر سنگھ کا معاوضہ بھی 13 کروڑ روپے ہوگیا ہے، اور وہ اب تمام فلموں کے لیے اتنا ہی معاوضہ وصول کریں گے۔

فلم میں علاؤالدین خلجی کا کردار نبھانے کے بعد رنویر سنگھ کی اداکاری کو بھی سراہا جا رہا ہے، تاہم شاہد کپور کے معاوضے میں کوئی بہتری نہیں آئی۔

فلم میں دپیکا پڈوکون کے شوہر کا کردار ادا کرنے والے شاہد کپور کا معاوضہ اب بھی 10 کروڑ روپے ہی ہے، جب کہ فلم کی ایک اور اداکارہ ادیتیا راؤ حیدری کے معاوضے کے حوالے سے بھی کوئی بات سامنے نہیں آسکی۔

واضح رہے کہ فلم میں اداکاروں کے مقابلے اداکارہ کو ذیادہ معاوضہ دینے پر دپیکا پڈوکون کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا تھا۔

—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

کارٹون

کارٹون : 26 نومبر 2024
کارٹون : 25 نومبر 2024