• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

شردھا کپور کی ’بتی گل میٹر چالو‘

شائع February 12, 2018
—فوٹو: ایسٹرن آئی
—فوٹو: ایسٹرن آئی

بولی وڈ اداکارہ شردھا کپور نے اپنی آنے والی فلم ’بتی گل میٹر چالو‘ کی شوٹنگ کے لیے ٹیم کو جوائن کرلیا۔

اداکار شاہد کپور پہلے ہی سوشل کامیڈی فلم ’بتی گل میٹر چالو‘ کی شوٹنگ کا آغاز کرچکے ہیں، اور انہوں نے اب تک متعدد سین ریکارڈ کروالیے۔

خیال رہے کہ ’بتی گل میٹر چالو‘ کے لیے سب سے پہلے اداکارہ وانی کپور کا نام لیا گیا، تاہم بعد ازاں انہیں ہیروئن بنائے جانے کی خبریں افواہیں ثابت ہوئیں، جس کے بعد بھومیکا پڈنیکر کا نام لیا گیا۔

تاہم بھومیکا پڈنیکر کی ہیروئن بننے کی خبریں بھی جلد ہی ماضی کا قصہ بنیں، جس کے بعد شردھا کپور کا نام سامنے آیا، تاہم جلد یہ خبر آئی کہ انہیں بھی فلم میں کاسٹ نہیں کیا گیا۔

بعد ازاں بار بی ڈول کترینہ کیف سے متعلق خبر سامنے آئی کہ انہیں پہلی بار شاہد کپور کے ساتھ کاسٹ کیا گیا ہے، تاہم فلم کی ٹیم اور ان کے درمیان معاہدہ طے نہیں پاسکا۔

یہ بھی پڑھیں: شاہد کپور اور کترینہ کیف کی ’بتی گل میٹر چالو‘

جس کے بعد گزشتہ ماہ 7 جنوری کو فلم کی ٹیم نے شردھا کپور کو کاسٹ کرنے کی تصدیق کی۔

فلم کی شوٹنگ کئی ماہ سے جاری تھی، تاہم شردھا کپور اپنے دوسرے منصوبوں میں مصروف تھیں، جس وجہ سے انہوں نے تاخیر سے فلم کی ٹیم کو جوائن کیا۔

شردھاکپور نے 12 فروری کو ’بتی گل میٹر چالو‘ کی شوٹنگ شروع کی، جس کا اعلان انہوں نے ٹوئٹر پر کیا۔

ساتھ ہی شردھا کپور نے ساتھی اداکار شاہد کپور کا شکریہ بھی ادا کیا، اور کہا کہ ’بتی گل میٹر چالو‘ کرنے پر پرجوش ہیں۔

—فوٹو: انڈیا ٹوڈے
—فوٹو: انڈیا ٹوڈے

واضح رہے کہ ’بتی گل میٹر چالو‘ کی کہانی بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے غلیظ کاروبار اور ان کے کاروبار سے متاثر عوام کے گرد گھومتی ہے۔

مزید پڑھیں: کترینہ کیف کے بجائے شردھا کپورکی’بتی گل میٹرچالو‘

فلم میں شاہد کپور ایک وکیل کے کردار میں نظر آئیں گے، جو بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے خلاف قانونی جنگ کرتے دکھائیں گے۔

’بتی گل میٹر چالو‘ میں یمی گوتم ایک وکیل کا کردار ادا کریں گی، جو شاہد کپور کے ساتھ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے خلاف قانونی جنگ کرتی نظر آئیں گی۔

شردھا کپور ایک ایسی بھارتی گھریلو خاتون کے کردار میں نظر آئیں گی، جو بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے گورکھ دھندے سے متاثر ہوتی ہیں۔ لم کی ہدایات ’ٹوائلٹ ایک پریم کتھا‘ جیسی کامیاب فلم کے ڈائریکٹر شری نارائن دیں گے۔

فلم کو 31 اگست 2018 کو ریلیز کیے جانے کا امکان ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024