• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am

کپل شرما کے پرستاروں کے لیے اچھی خبر

شائع February 11, 2018
— اسکرین شاٹ
— اسکرین شاٹ

بھارتی ٹی وی اسٹار کپل شرما کے پرستاروں کی تعداد پاکستان میں بھی کم نہیں اور اچھی خبر یہ ہے کہ معروف کامیڈین مختصر وقفے کے بعد ایک بار پھر چھوٹی اسکرین میں واپس لوٹ رہے ہیں۔

سونی انٹرٹینمنٹ ٹیلیویژن نے کپل شرما کی واپسی کے حوالے سے ایک ٹیزر ٹوئٹر پر شیئر کیا، تاہم زیادہ تفصیلات ظاہر نہیں کی گئیں۔

مزید پڑھیں : کپل شرما اور سنیل گروور کے درمیان جہاز میں ہوا کیا؟

مختصر ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کپل شرما ایک آٹو رکشہ پر سفر کرنا چاہتے ہیں مگر ڈرائیور پہلے کے پیسے نہ دینے پر انکار کردیتا ہے۔ جب کامیڈین بقایا جات کی جلد ادائیگی کی یقین دہانی کراتے ہیں تو ڈرائیو جواب میں کہتا ہے 'کہاں سے دوں گے، کام دھندا تو ہے نہیں تمہارے پاس؟'

کپل شرما نے بھی اس ٹیزر کے حوالے سے ٹوئیٹ کرتے ہوئے لکھا ' یہ ہے سونی ٹی وی ہمارے نئے شو کا پہلا ٹیزر، آپ کی نیک خواہشات کی ضرورت ہے'۔

سونی چینیل پر ہی گزشتہ سال تک کپل شرما شو نشر ہوتا تھا مگر اگست 2017 میں اس کی جانب سے شو کے لیے مختصر وقفے کا اعلان کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : بھارتی ٹی وی چینل نے ’کپل شرما شو‘بند کردیا

ایک ترجمان کے مطابق کپل شرما اور چینیل دونوں نے مشترکہ طور پر مختصر وقفے پر اتفاق کیا ہے اور جب کامیڈین مکمل طور پر صحت یاب ہوجائیں گے تو شوٹنگ کا دوبارہ آغاز ہوگا۔

یہ اعلان اس وقت کیا گیا تھا جب کئی ماہ تک یہ افواہیں سامنے آتی رہی کہ بہت زیادہ شراب نوشی کے باعث کپل شرما کی صحت اور کیرئیر زوال پذیر ہوچکا ہے اور انہوں نے متعدد بولی وڈ اسٹارز کے ساتھ شو کی شوٹنگز کو بھی منسوخ کیا۔

اسی طرح اپن فلم فرنگی کی پروموشن کے لیے وقت چاہتے تھے جو گزشتہ سال نومبر میں ریلیز ہوئی اور باکس آفس پر بری طرح ناکام رہی۔

کپل شرما نے اب واپسی کے لیے نئے شو کی شوٹنگ شروع کردی ہے اور ایک انٹرویو کے دوران ان کا کہنا تھا ' مجھے یہ احساس بہت اچھا لگتا ہے کہ لوگ مجھے بہت چاہتے ہیں، میں ماضی میں ٹی وی پر واپس آنا چاہتا تھا اور کبھی فلموں میں کام کا خواب بھی نہیں دیکھا تھا، مگر اب میں دونوں کرچکا ہوں اور توقع ہے کہ لوگوں کی چاہت برقرار رہے گی اور میں اچھا کام جاری رکھوں گا'۔

تبصرے (1) بند ہیں

Ahmed Zarar Feb 11, 2018 11:58pm
He is a talented person for those people who haven't seen old classic Punjabi stage shows. He is a total copy cat .He made his carrier by coping the Pakistani stage actors .Where copying others ends he ends. He has no guts to prove himself.The tunes of songs of his new movie" Firangi " reminds of Pakistani Punjabi songs sung by Noor Jahan and Tasawar Khanam .

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2024
کارٹون : 23 دسمبر 2024