• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

دنیا کا پہلا تین بیک کیمروں والا اسمارٹ فون

شائع February 9, 2018
— فوٹو بشکریہ ہیواوے
— فوٹو بشکریہ ہیواوے

چینی کمپنی ہیواوے دنیا کا پہلا تین بیک کیمروں والا اسمارٹ فون متعارف کرانے والی ہے اور اس کا اعلان بھی کردیا گیا ہے۔

کمپنی کی جانب سے گزشتہ دنوں نئے فلیگ شپ فون پی 20 کو آئندہ ماہ یعنی 27 مارچ کو پیرس میں ایک تقریب میں ایونٹ کے دوران پیش کرنے کا اعلان کیا گیا۔

اور اگر دعوت نامے پر غور کیا جائے تو اس میں واضح عندیہ دیا گیا ہے کہ پی 20 پہلا اسمارٹ فون ثابت ہونے والا ہے جس میں ٹرپل رئیر کیمرہ سیٹ اپ دیا جائے گا۔

مزید پڑھیں : ہیواوے کا یہ فون سب سے منفرد؟

اس حوالے سے افواہیں تو کافی عرصے سے سامنے آرہی تھیں مگر کمپنی کے اپنے دعوت نامے میں تین ' OOO ' کا پراسرار نشان اور یہ جملہ ' See mooore with AI ' نے لگتا ہے کہ اس کی تصدیق کردی ہے۔

مختلف رپورٹس کے مطابق اس ایونٹ کے دوران تین اسمارٹ فونز پی 20، پی 20 پلس اور پی 20 لائٹ متعارف کرائے جاسکتے ہیں۔

مگر یہ ابھی تک واضح نہیں کہ تینوں ڈیوائسز میں تین بیک کیمروں کا سیٹ اپ دیا جائے گا یا نہیں۔

اسی طرح یہ بھی معلوم نہیں کہ اس تیسرے کیمرے کو کس مقصد کے لیے استعمال کیا جائے گا، اس وقت ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ میں ایک لینس بلیک اینڈ وائٹ اور دوسرا کلر لینس کے ساتھ ہوتا ہے یا ایک اسٹینڈرڈ اور دوسرا ٹیلی فوٹو لینس ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ہیواوے کا اے آئی ٹیکنالوجی سے لیس پہلا فلیگ شپ فون

کچھ افواہوں کے مطابق اس نئے فلیگ شپ فون کے ٹرپل لینس سیٹ اپ میں 40 میگا پکسل کی تصاویر 5x زوم کے ساتھ لینا ممکن ہوگا۔

ویسے تو مختلف اسمارٹ فونز کو دیگر سے منفرد کرنا کافی مشکل ہوتا ہے مگر یہ ممکنہ تیسرا کیمرہ ہیواوے کے فلیگ شپ فون کو حریف ڈیوائسز کے مقابلے میں ضرور الگ کردے گا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024