• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

ایک دن میں ڈیڑھ کروڑ سے زائد لائیکس لینے والی تصویر

شائع February 8, 2018

انسٹاگرام دنیا بھر میں 70 کروڑ سے زائد افراد استعمال کرتے ہیں جس پر روزانہ ہی کروڑوں تصاویر پوسٹ ہوتی ہیں۔

اگر آپ فیس بک کی اس فوٹو شیئرنگ ایپ کو استعمال کرتے ہیں تو آپ کو دیگر افراد کی تصاویر پر ہزاروں لائیکس دیکھ کر حیرت ہوتی ہوگی مگر آج تک کوئی بھی تصویر ڈیڑھ کروڑ لائیکس کا سنگ میل عبور نہیں کرسکی تھی مگر اب یہ اعزاز آخرکار ایک شخصیت نے اپنے نام کرلیا ہے۔

جی ہاں گزشتہ دنوں بچی کو جنم دینے والی رئیلٹی ٹی وی اسٹار اور معروف ماڈل کیلی جینر نے انسٹاگرام میں سب سے زیادہ لائیک کی جانے والی تصویر کا اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔

مزید پڑھیں : پہلی بار ماں بننا دنیا کا بہترین احساس ہے، کایلی جینر

اس ماڈل نے گزشتہ روز اپنی نومولود بیٹی کی پہلی تصویر اور نام انسٹاگرام پر شیئر کیے اور لگتا ہے کہ لوگوں کے دل جیت لیے۔

یکم فروری کو پیدا ہونے والی بچی کا نام کیلی نے سٹرومی ویبسٹر رکھا ہے اور تصویر میں وہ اپنی ماں کے انگوٹھے کو تھامے ہوئے نظر آرہی ہے۔

اس تصویر کو صرف ایک دن کے اندر ڈیڑھ کروڑ سے زائد بار لائیک کیا جاچکا ہے اور لگتا ہے کہ دو کروڑ کا سنگ میل بھی طے کرسکتی ہے۔

stormi webster 👼🏽

A post shared by Kylie (@kyliejenner) on

بیس سالہ کیلی نے بچی کی پیدائش کے حوالے سے نو ماہ تک خاموشی اختیار کیے رکھے تھی اور گزشتہ ہفتے ہی اس کی تصدیق کی۔

یہ بھی پڑھیں : انسٹاگرام میں رواں سال آپ کی کونسی تصاویر مقبول ہوئیں؟

ویسے اس سے پہلے انسٹاگرام کی سب سے زیادہ پسند کی جانے والی تصاویر میں سے ایک فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کے بچے کی پیدائش جبکہ دوسری گلوکارہ بیونسے کی تھی جس میں انہوں نے حاملہ ہونے کا اعلان کیا تھا اور اسے ایک کروڑ دس لاکھ سے زائد افراد نے لائیک کیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024