• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm

اسلام آباد: پولیس کے ہاتھوں نوجوان کی ہلاکت کے خلاف مقدمہ درج

شائع February 5, 2018

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پولیس اہلکاروں کے ہاتھوں نوجوان کی ہلاکت کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، جس میں پولیس اہلکار جان افسر، نور زمان کو نامزد کیا گیا جبکہ قتل بالسبب کی دفعات شامل کی گئی۔

اس کے علاوہ واقعے کی تحقیقات کے لیے ایس پی سٹی کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی گئی ہے اور ایس ایس پی آپریشنز نے ہدایت کی ہے کہ کمیٹی اپنی تحقیقات جلد مکمل کرے۔

تحقیقاتی کمیٹی میں اے ایس پی سٹی عمر خان، اسسٹنٹ کمشنر سٹی سعد بن اسد کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: پولیس حراست میں نوجوان کی ہلاکت پر اہل خانہ مشتعل، تھانے کا گھیراؤ

علاوہ ازیں پولیس اہلکاروں کے خلاف درج کی گئی ایف آئی آر میں بتایا گیا کہ ناکے پر موجود پولیس اہلکاروں نے موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا۔

ایف آئی آر کے مطابق پولیس کے اشارے پر موٹر سائیکل نہ روکنے پر اہلکار نے کلنٹن مسیض کا بازو پکڑا، جس کے بعد اس کا سر فٹ پاتھ سے ٹکرانے کی وجہ سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ شب اسلام آباد میں بلیو ایریا میں پولیس معمول کی تلاشی کر رہی تھی کہ ایک موٹر سائیکل پر سوار تین نوجوانوں کو پولیس اہلکار نے پکڑ کر روکنے کی کوشش کی تھی، جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل پھسل کر کرگئی اور ایک نوجوان گر کر ہلاک جبکہ دو زخمی ہوگئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے شہری کی ہلاکت، 4 اہلکار گرفتار

واقعے کے فوری بعد عام لوگوں نے پولیس اہلکاروں کو گھیرے میں لے لیا تھا، تاہم اطلاع ملتے ہی اعلیٰ پولیس حکام موقع پر پہنچ گئے تھے اور پولیس اہلکاروں کو تھانہ منتقل کردیا گیا تھا۔

اس موقع پر پولیس کے اعلیٰ حکام نے ایس ایس پی سٹی احمد اقبال کو واقع کی تحقیقات کا حکم دیا تھا اور کہا تھا کہ اگر کوئی پولیس اہلکار اس میں قصور وار پایا گیا تو ان کے خلاف کارروائی ہوگی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024