آخر Z کا تلفظ زیڈ ہے یا زی؟
آپ نے اکثر سنا ہوگا کہ کچھ لوگ انگلش حرف Z کو زی جبکہ کچھ زیڈ کہتے ہیں، مگر اس میں درست کونسا ہے یا اس کے دو تلفظ کے پیچھے وجہ کیا ہے؟
تو یہ جان لیں کہ یہ دونوں درست ہے بس فرق یہ ہے کہ برطانوی انگلش میں زیڈ جبکہ امریکن تلفظ میں زی بولا جاتا ہے، مگر اس کے پیچھے کیا وجہ چھپی ہے؟
تاریخی طور پر برطانیہ اور امریکا دونوں جگہ زیڈ اور زی کو استعمال کیا جاتا رہا ہے مگر یہ بھی حقیقت ہے کہ زیڈ ہی زیادہ پرانا لفظ ہے اور اسے فرانسیسی اور لاطینی زبان سے یونانی متبادل متبادل سے لیا گیا۔
مزید پڑھیں : انگلش الفاظ میں سائیلنٹ حروف کیوں ہوتے ہیں؟
زیڈ پہلی بار 1400 کی دہائی کے اوائل میں سامنے آیا اور مڈل انگلش ڈاکومینٹ میں اس کا تذکر آخری حرف کے طور پر کیا گیا۔
دوسری جانب جہاں تک زی کا تعلق ہے تو یہ سب سے پہلے 1677 میں برطانوی زبان کی نصابی کتاب یا اسپیلنگ بک میں نمودار ہوا اور اس کی بنیاد زیڈ کا لسانی تلفظ تھی، ممکنہ طور پر بی، سی، ڈی، ای کے پیٹرن پر۔
مگر یہ امریکن انگلش میں کیسے نمایاں حیثیت اختیار کرگیا، اس کی وجہ تاحال واضح نہیں۔
ایک عام خیال یہ ہے کہ چونکہ زیڈ کی تاریخ زیادہ پرانی ہے اور یہ برطانوی انگلش بولنے والوں میں عام استعمال ہوتا تھا تو امریکا کی آزادی کی جنگ کے دوران وہاں کے مقامی رہائشیوں نے خود کو برطانوی افراد سے الگ نظر آنے کے لیے زی ورژن کو اپنالیا، جو ان کے خیال میں برطانوی سامراج کے خلاف ایک علامت تھی۔
یہ بھی پڑھیں : بچے کو ابتدائی تعلیم انگریزی میں کیوں نہیں دینی چاہیے
مگر ایک خیال یہ بھی ہے کہ اس کے پیچھے کوئی سیاسی وجہ نہیں بلکہ اسے امریکن انگلش میں بس اس لیے اپنالیا گیا کہ زبان کو سادہ اور آسان بنایا جاسکے۔
اس کے پیچھے وجہ جو بھی ہو 19 ویں صدی کے وسط میں امریکا میں Z کو زی کہنا معمول بن چکا تھا اور اب تک ہے، حالانکہ زیڈ کہنے کی مہم بھی چل رہی ہے۔