• KHI: Zuhr 12:32pm Asr 4:14pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:32pm Asr 4:14pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:27pm

سونم کپور جون میں شادی کریں گی؟

شائع February 2, 2018
—فوٹو: باکس آفس ہٹس
—فوٹو: باکس آفس ہٹس

اگرچہ بولی وڈ اداکارہ سونم کپور نے کبھی بھی اس بات کو تسلیم نہیں کیا کہ وہ اپنے دیرینہ دوست آنند آہوجا سے محبت کرتی ہیں، تاہم ان دونوں کی ایک ساتھ سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی تصاویر ان کی کہانی بیان کردیتی ہیں۔

ان دونوں کی شادی کی خبریں بھی گزشتہ چند ہفتوں سے زیر گردش ہیں، پہلے خبریں تھیں کہ سونم کپور اور آنند آہوجا اپریل میں شادی کریں گے۔

تاہم اب اس حوالے سے تازہ خبر یہ ہے کہ ان کی شادی مزید تین ماہ مؤخر کردی گئی اور اب ان دونوں کی شادی رواں برس جون میں ہونے کا امکان ہے۔

فلم فیئر نے جوڑے کے انتہائی قریبی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی کہ سونم کپور اور آنند آہوجا نے جون میں شادی کے بندھن میں بندھ جانے کا فیصلہ کرلیا۔

—فوٹو: این ڈی ٹی وی
—فوٹو: این ڈی ٹی وی

جوڑے کے قریبی ذرائع نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ شادی سے قبل ان دونوں کی منگنی کی بھی باقائدہ تقریب منعقد کی جائے گی، جس میں دونوں کے خاندانی افراد سمیت انتہائی اہم شخصیات شرکت کریں گی۔

ذرائع کے مطابق اگرچہ سونم کپور کوآنند آہوجا کے جذبات پر بہت یقین ہے، تاہم ان کے والد انیل کپوراپنے ہونے والے داماد کے حوالے سے بے یقینی کا شکار تھے۔

یہ بھی پڑھیں: سونم کپور 3 ماہ بعد شادی کرنے والی ہیں؟

تاہم اب انیل کپوراوران کی اہلیہ سنیتا کپور بھی آنند آہوجا سے متعلق مطمئن ہوچکے ہیں، جب کہ سونم کپور کے بھائی ہرش وردھن کپور بھی اپنے ہونے والے جیجو سے بہت خوش ہیں۔

—فوٹو: انڈیا ٹو ڈے
—فوٹو: انڈیا ٹو ڈے

جوڑے کے قریبی ذرائع کے مطابق سونم کپور کے اہل خانہ کی جانب سے مطمئن ہوجانے کے بعد اب خیال کیا جا رہا ہے کہ شادی جون میں منعقد کی جائے گی۔

ممکنہ طور پر سونم اور آنند آہوجا کی شادی پنجابی دہلی اسٹائل میں ہوگی۔

اس سے قبل اطلاعات تھیں کہ دونوں جودھپور میں انتہائی سادگی سے شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

تاہم تاحال سونم کپور اور آنند آہوجا کی جانب سے ذاتی طور پر اپنی شادی کے حوالے سے کوئی تصدیق یا تردید سامنے نہیں آسکی۔

—فوٹو: این ڈی ٹی وی
—فوٹو: این ڈی ٹی وی

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2024
کارٹون : 23 دسمبر 2024