• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

ایل او سی پر بھارتی فورسز کی شیلنگ، 8 شہری زخمی

شائع February 1, 2018
بھارتی شیلنگ سے زخمی ہونے والے شخص کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے — فوٹو: طارق نقاش
بھارتی شیلنگ سے زخمی ہونے والے شخص کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے — فوٹو: طارق نقاش

آزاد جموں و کشمیر (اے جے کے) میں لائن آف کنٹرول پر بھارت کی جانب سے شیلنگ سے 4 خواتین سمیت 8 شہری زخمی ہوگئے۔

اے جے کے حکام کے مطابق صبح سویرے ضلع کوٹلی کے کھوئی رٹہ سیکٹر کے مختلف گاؤں میں بھارت کی جانب سے شیلنگ کی گئی جسے مقامی افراد نے کئی ہفتوں میں ہونے والی اب تک کی سب سے خطرناک شیلنگ قرار دیا۔

کھوئی رٹہ سیکٹر کے مقامی چوہدری ظرافت کا کہنا تھا کہ بھارت نے خطرناک ہتھیاروں سے شہری آبادی کو نشانہ بنایا جس کی وجہ سے خواتین اور بچے متاثر ہوئے۔

مزید پڑھیں: بھارتی فوج کی فائرنگ سے 3 کشمیری جاں بحق

کھوئی رٹہ کے ایک گاؤں کی جانب سے بھارتی سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی وڈیو بھی سامنے آئی جس میں شیلز کو کھیتوں میں گرتے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ شیلنگ کی آواز بھی وڈیو میں سنی جاسکتی ہے۔

.بھارتی شیلنگ سے گھر کی دیوار کو نقصان پہنچا ہے — فوٹو: طارق نقاش
.بھارتی شیلنگ سے گھر کی دیوار کو نقصان پہنچا ہے — فوٹو: طارق نقاش

کوٹلی کے سینیئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) راجہ عرفان سلیم نے ڈان کو بتایا کہ کھوئی رٹہ سیکٹر کے گاؤں سہری چتھر میں تقریباً 8 افراد زخمی ہوئے۔

انہوں نے زخمیوں کی شناخت 24 سالہ شاہ نواز، 18 سالہ ان کے بھائی احتشام، 25 سالہ محمد فاروق، 35 سالہ فریحہ ان کی 16 سالہ بیٹی آمنہ الیاس، 40 سالہ شاہینہ، 25 سالہ توصیف بیگم اور 50 سالہ محمد فیاض کے نام سے کی۔

کوٹلی ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال کے میڈیکل سپنٹنڈنٹ (ایم ایس) ڈاکٹر طارق محمود کا کہنا تھا کہ آمنہ الیاس کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث انہیں راولپنڈی منتقل کردیا گیا ہے جبکہ باقی تمام زخمی افراد ضلعی ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر: بھارتی شیلنگ سے دو خواتین جاں بحق

خیال رہے کہ کوٹلی میں سب سے زیادہ متاثر ہونے والا سیکٹر نکیال ہے جہاں درجنوں افراد بھارتی فوج کی جانب سے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی تازہ لہر میں نشانہ بنایا جاچکا ہے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے فی الحال اس حوالے سے کوئی بیان سامنے نہ آسکا تاہم علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ پاک فوج کی جانب سے نے بھاتی شیلنگ کا بھرپور جواب دیا گیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024