• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

’میر ہزار خان بجارانی کی ہلاکت پیپلزپارٹی کے لیے بہت بڑا نقصان’

شائع February 1, 2018

صوبائی وزیر منصوبہ بندی اور ترقی میر ہزار خان بجارانی اور ان کی اہلیہ کی پر اسرار ہلاکت پر مختلف سیاسی رہنماؤں کی جانب سے تعزیت کا اظہار کیا گیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب شہاز شریف کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ میں کہا گیا کہ پیپلز پارٹی کے رہنما اور تجربہ کار سیاست دان میر ہزار خان بجارانی اور ان کی بیوی کی اچانک ہلاکت کا سن کر حیرانی ہوئی، اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین اور ان کے دوستوں کو صبر جمیل عطا فرمائے

وفاقی وزیر داخلہ اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ میں کہا کہ میر ہزار خان بجارانی اور ان کی اہلیہ کی اچانک ہلاکت کا سن کر حیرانی ہوئی، اللہ تعالیٰ انہیں جوار رحمت میں جگہ دے۔

صوبائی وزیر داخلہ اور ان کی اہلیہ کی پر اسرار ہلاکت پر سندھ کے صوبائی وزیر اطلاعات ناصر حسین شاہ نے ڈان نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہمارے لیے افسوس کا ہے، وہ اور میر ہزار خان بجارانی کل سندھ اسملبی میں ساتھ تھے اور مجھے اب تک یقین نہیں ہورہا کہ یہ کیسے ہوگیا۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی عارف علوی نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ ان کے دوست میر ہزار خان بجارانی اور فریحہ رزاق کی ہلاکت کے بارے میں سن کر بہت افسوس ہوا۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ ہفتے پیر کو ہی ان سے ملاقات ہوئی تھی جبکہ فریحہ رزاق ہفتے کو ظہرانے پر ان کے گھر آئیں تھی۔

صوبائی وزیر اور ان کی اہلیہ کی پر اسرار ہلاکت پر پاکستان پیپلز پارٹی ( پی پی پی) کی رہنما اور رکن اسمبلی شازیہ مری نے ٹوئٹ میں کہا کہ میر ہزار خان بجارانی کی اچانک ہلاکت کا سن کر حیرانی ہوئی، وہ ایک تجربہ کار سیاست دان اور نرم دل طبیعت کے انسان تھے۔

انہوں نے کہا کہ ان کی بیوی فریجہ سندھ اسمبلی میں ان کی ساتھی تھی، دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت کرے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر عبدالقیوم سومرو کی جانب سے میر ہزار خان بجارانی اور ان کی اہلیہ کی پر اسرار ہلاکت کو پیپلزپارٹی کے لیے بہت بڑا نقصان قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ اچانک ان کی خبر سن کر بہت حیران ہوئی، اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے۔

میر ہزار خان بجارانی اور ان کی اہلیہ کی پر اسرار ہلاکت پر پیپلز پارٹی کی رہنما اور ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی شہلا رضا کی جانب سے بھی افسوس کا اظہار کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ میر ہزار خان بجارانی ایک سینئر اور تجربہ کار سیاست دان تھے اور ان کی ہلاکت پیلز پارٹی کے لیے بڑا نقصان ہے۔

علاوہ ازیں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نوید قمر نے صحافیوں سے بات چیت میں میر ہزار خان بجارانی اور ان کی اہلیہ کی ہلاکت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم بہت اچھے انسان تھے اور ان سے گزشتہ چند دنوں میں کئی بار ملاقات ہوئی اور میرے لیے یہ خبر سننا بہت حیران کن تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024