• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

’پدماوتی‘ کے بعد دپیکا سپننا دی دی بننے کو تیار

شائع January 30, 2018
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

کئی تنازعات اور مظاہروں کے بعد ریلیز ہونے والی متنازع بولی وڈ فلم ’پدماوت‘ کی ہیروئن دپیکا پڈوکون ان دنوں اپنی کامیابیوں کے جشن منانے میں مصروف ہیں۔

ان کی فلم ’پدماوت‘ مظاہروں کے باوجود ابتدائی 4 دن میں 100 کروڑ روپے کمانے میں کامیاب گئی ہے، جب کہ اس کی ریکارڈ توڑ کمائی کا سلسلہ جاری ہے۔

’پدماوت‘ کی کمائی اور کامیابیوں کے جشن سے ہٹ کر دپیکا پڈوکون کے حوالے سے خبر ہے کہ وہ جلد ہی انڈر ورلڈ کی گینگسٹر خاتون ’سپنا دی دی‘ کا روپ دھارنے والی ہیں۔

جی ہاں، دپیکا پڈوکون فلم ساز وشال بھردواج کی آنے والی فلم ’سپنا دی دی‘ کی شوٹنگ میں جلد ہی مصروف ہو جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: دپیکا پڈوکون انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کو قتل کریں گی

خیال رہے کہ ’سپنا دی دی‘ میں دپیکا پڈوکون ایک ایسی گینگسٹر خاتون کا کردار ادا کریں گی، جو انڈر ورلڈ ڈان داؤ ابراہیم کو قتل کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔

—فوٹو: بولی وڈ ہنگامہ
—فوٹو: بولی وڈ ہنگامہ

فلم کا اسکرپٹ معروف انویسٹیگیٹو صحافی ایس حسین زیدی کی تحقیقاتی کتاب ’ ممبئی کی کوئین مافیا‘ سے لیا گیا ہے۔

ایس حسین زیدی کی یہ کتاب تحقیقاتی رپورٹس پرمبنی ہے، جومختلف بھارتی اخبارات میں بھی شائع ہوچکی ہیں۔

مزید پڑھیں: دپیکا بولی وڈ کی نئی ’مافیا کوئین‘

اس فلم میں جہاں دپیکا پڈوکون گینگسٹر خاتون کا کردارادا کریں گی، وہیں عرفان خان بھی ایک گینگسٹر کے روپ میں نظر آئیں گے۔

عرفان خان فلم میں دپیکا پڈوکون کو داؤد ابراہیم کو قتل کرنے کے منصوبے میں مدد فراہم کرتے نظرآئیں گے۔

دکن کیرونیکل نے اپنی خبر میں بتایا کہ فلم کی شوٹنگ کا جلد ہی آغاز کردیا جائے گا، ابتدائی طور پر عرفان خان شوٹنگ ٹیم کو جوائن کریں گے۔

—پرومو فوٹو
—پرومو فوٹو

فلم کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں دپیکا پڈوکون نے انکشاف کیا کہ 2 سال قبل وشال بھردواج نے ان سے اس فلم میں کام کرنے کے لیے رابطہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: دپیکا پڈوکون اور سپنا دی دی

دپیکا پڈوکون کا کہنا تھا کہ انہوں نے فلم کا اسکرپٹ پڑھنے کے بعد اس میں کام کرنے کے لیے رضامندی ظاہر کی، اور وہ فلم ساز سے مل کر بہت ہی پرجوش تھیں۔

ساتھ ہی اداکارہ نے انکشاف کیا کہ جب وہ فلم میں گینگسٹر خاتون کا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہوئیں تو وشال بھردواج کسی اور کو کاسٹ کرنے کا سوچنے لگے۔

اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے وشال بھردواج کو اس بات پر راضی کیا کہ انہیں ہر حال میں یہ فلم بنانی چاہیے۔

انہوں نے ساتھی اداکار عرفان خان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ حیرت انگیز طور پر ذہین شخص ہیں۔

دپیکا پڈوکون نے اس بات پر مسرت کا اظہار کیا کہ وہ عرفان خان کے ساتھ کام کر رہی ہیں، کیوں کہ وہ ایسے اداکار ہیں جو یہ سمجھنے کی صلاحیت رکھتے ہیں کہ ان کا ساتھی اداکار کیا کرنا چاہتا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل دپیکا پڈوکون اور عرفان خان 2015 میں ریلیز ہونے والی فلم ’پیکو‘ میں ایک ساتھ کام کرچکے ہیں، وہ دوسری مرتبہ ایک ساتھ ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

—پیکو2015 میں ریلیز ہوئی تھی—اسکرین شاٹ
—پیکو2015 میں ریلیز ہوئی تھی—اسکرین شاٹ

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024