• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

زینت امان نے دیرینہ دوست کے خلاف ہراساں کرنے کا مقدمہ درج کروالیا

شائع January 30, 2018
اداکارہ 1970 میں مس انڈیا منتخب ہوئی تھیں—فوٹو: دی ایشین ایج
اداکارہ 1970 میں مس انڈیا منتخب ہوئی تھیں—فوٹو: دی ایشین ایج

ماضی کی مقبول بولی وڈ اداکارہ زینت امان نے اپنے ایک دیرینہ دوست سے تعلقات کشیدہ ہونے کے بعد اس کے خلاف تنگ اور چھیڑ چھاڑ کرنے کا مقدمہ درج کروالیا۔

ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ 66 سالہ اداکارہ زینت امان کے اپنے دیرینہ دوست سے کس معاملے پر تعلقات کشیدہ ہوئے۔

تاہم تعلقات خراب ہونے کے بعد ان کے دیرینہ دوست مسلسل اداکارہ کو منانے کی کوششوں میں مصروف رہے، جس سے تنگ آکر اداکارہ نے پولیس میں مقدمہ درج کروا لیا۔

بھارتی نشریاتی ادارے ’ایشین نیوز انٹرنیشنل‘ (اے این آئی) کے مطابق زینت امان نے ممبئی کے جوہو پولیس تھانے میں اپنے دیرینہ دوست اور معروف صنعتکار کے خلاف انڈین پینل کوڈ (آئی پی سی) کے تحت مقدمہ درج کروالیا۔

یہ بھی پڑھیں: زینت امان نے دوسری شادی کرنے کا اعلان کردیا

این ڈی ٹی وی کے مطابق اداکارہ کی جانب سے مقدمہ درج کروائے جانے کے بعد پولیس نے معاملے کی تفتیش شروع کردی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ زینت امان کی شکایت پر انڈین پینل کوڈ کی دفعہ 304 ڈی اور 509 کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔

یہ دفعات خواتن کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے، انہیں تنگ کرنے، ان کا تعاقب کرنے اور نہیں ہراساں کرنے سے متعلق ہیں۔

مزید پڑھیں: زینت امان، شادی کی خبروں کی تردید

رپورٹ کے مطابق زینت امان اور ممبئی کے صنعت کار کے درمیان دیرینہ تعلقات ہیں، تاہم گزشتہ چند ہفتوں سے دونوں کے درمیان اختلافات پیدا ہوگئے۔

—فائل فوٹو: ٹائمز آف انڈیا
—فائل فوٹو: ٹائمز آف انڈیا

این ڈی ٹی وی نے بتایا کہ صنعت کار نے اداکارہ کو منانے کی بھرپور کوشش کی، اور اسے کئی دنوں سے مسلسل فون کرنے سمیت ان کا تعاقب بھی کرتا رہا، جس پر اداکارہ نے تنگ آکر ان کے خلاف مقدمہ درج کروایا۔

یہ بھی پڑھیں: زینت امان کی فلمی دنیا میں واپسی

خیال رہے کہ زینت امان کا شمار 1970 کی مقبول بولی وڈ اداکاراؤں میں ہوتا ہے، وہ ماضی میں مس انڈیا رہنے سمیت ماڈلنگ بھی کرچکیں۔

’مغل اعظم، پاکیزہ، ہلچل، پریم پوجاری، ہارے راما، ہارے کرشنا، پریم شاسترہ، وارنٹ، ڈارلنگ ڈارلنگ، کلاباز، ہیرا پانی اور یادوں کی بارات‘ سمیت متعدد فلموں میں کام کیا۔

انہوں نے 1985 میں مظہر خان سے شادی کی، جن سے ان کے 2 بیٹے ہیں، ان کے شوہر 1998 میں ایک بیماری کے باعث چل بسے، تب سے اداکارہ اپنے بچوں کے ساتھ رہ رہی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024