• KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm

مردان: آٹھ سال کی بچی کا ریپ، مبینہ ملزم گرفتار

شائع January 29, 2018

مردان کے نواحی علاقے خرکئی میں آٹھ سالہ بچی کے ساتھ مبینہ طور پر زیادتی کرنے والا شخص گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بننے والی 8 سالہ بچی کو طبی معائنے کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ مبینہ طور پر زیادتی کرنے والے ملزم کو پولیس نے چھاپہ مار کر گرفتار کرلیا ہے۔

مزید پڑھیں: ریپ کے شکار بچے

انہوں نے بتایا کہ 45 سالہ ملزم بچی کو قریب کھیتوں میں لے گیا تھا جہاں اس نے بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔

ان کا کہنا تھا کہ بچی کی رپورٹ پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ تفتیش کی جارہی ہے۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق پولیس ذرائع کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزم نے 8 سالہ بچی سے مبینہ طور پر زیادتی کا اعتراف کرلیا ہے۔

واضح ہے کہ رواں سال کے آغاز سے ملک بھر میں جنسی زیادتی کے واقعات میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اٹک میں دس سالہ بچی کا ریپ، مقدمہ درج

صوبہ پنجاب کے شہر قصور میں 9 جنوری کو کچرے کے ڈھیر سے ایک 6 سالہ بچی زینب کی لاش ملی تھی، جسے زیادتی کے بعد قتل کیا گیا تھا، اس واقعے نے پورے ملک کو جنجھوڑ کر رکھ دیا تھا، جبکہ واقعے کا چیف جسٹس آف پاکستان نے بھی ازخود نوٹس لیا تھا۔

24 جنوری کو ضلع اٹک کی تحصیل جنڈ میں پانچویں جماعت کی طالبہ کو چچا زاد بھائی نے مبینہ طور پر ریپ کا نشانہ بنانے کے بعد حالت غیر ہونے پر گھر کے پاس پھینک دیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 25 نومبر 2024
کارٹون : 24 نومبر 2024