• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

رنویر سنگھ، علاؤ الدین خلجی بننے پرخوش

شائع January 27, 2018
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

بولی وڈ کی متنازع ترین فلم ’پدماوت‘ مظاہروں اور توڑ پھوڑ کے باوجود بھارت سمیت دنیا بھر میں 25 جنوری کو ریلیز کی گئی تھی، جس نے پہلے ہی دن ریکارڈ کمائی کرکے سب کو حیران کردیا۔

فلم کی نمائش کے بعد اگرچہ اب راجپوت کرنی سینا کے مظاہروں میں بھی کمی ہوتی جا رہی ہے، وہیں اب فلمی دنیا میں ’پدماوت‘ کے کرداروں، کہانی اور اس کے مناظر پر بھی بحث شروع ہوچکی ہے۔

گزشتہ روز شاہد کپور نے ’پدماوت‘ ریلیز ہونے کے بعد کہا تھا کہ وہ فلم میں راجپوتوں کے سردار بننے پر بہت خوش ہیں، اور انہیں اس بات پر فخر ہے کہ انہوں نے راجہ راول رتن سنگھ کا کردار بخوبی نبھایا۔

شاہد کپور نے یہ بھی تسلیم کیا کہ راجپوتوں کے سردار کا کردار نبھانا ان کے لیے ایک چیلنج تھا۔

یہ بھی پڑھیں: مظاہروں کے باوجود ’پدماوت‘ باکس آفس پر کامیاب

😈 #padmaavat IN CINEMAS NOW

A post shared by Ranveer Singh (@ranveersingh) on

اور اب فلم میں بادشاہ علاؤ الدین خلجی کا کردار ادا کرنے والے رنویر سنگھ بھی اپنے کردار کی تعریف کرتے ہوئے اس بات پر خوشی سے پھولے نہیں سما رہے کہ انہوں نے فلم میں شاندار کردار ادا کیا۔

ہندوستان ٹائمز کے مطابق ’پدماوت‘ کی نمائش کے بعد رنویر سنگھ نے کہا کہ جب انہیں فلم میں علاؤ الدین خلجی کے کردار کی پیش کش ہوئی تو ان سے کئی افراد نے کہا کہ ایک ہیرو کو اینٹی ہیرو کردار ادا نہیں کرنا چاہیے۔

انہوں نے فلم میں ’علاؤ الدین خلجی‘ کا کردار ادا کرنے پرخوشی کا اظہار کرتے ہوئے مداحوں کا بھی شکریہ ادا کیا، جنہوں نے ان کے کردار کی تعریف کی۔

مزید پڑھیں: راجہ راول رتن سنگھ کا کردار چیلنج تھا، شاہد کپور

رنویر سنگھ نے بھی اپنے کردار کو ایک چیلنج قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اس چیلنج کو قبول کرتے ہوئے سنجے لیلیٰ بھنسالی کے ساتھ اپنا مقصد پورا کرنے کے لیے کام کیا۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ علاؤ الدین خلجی کے کردار نے ان کی زندگی کے 2 سال لیے، تاہم وہ اس بات پر خوش ہیں کہ مداح ان کے کردار کی تعریف کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ ’پدماوت‘ میں رنویر سنگھ نے 13 ویں صدی کے مسلمان بادشاہ علاؤ الدین خلجی کا کردار ادا کیا، جنہوں نے اس وقت راجپوتوں سے جنگ لڑی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: ’پدماوت‘کی نمائش کے بعد دپیکا اور رنویرکی راہ ہموار

ان کے علاوہ فلم میں دپیکا پڈوکون نے راجپوتوں کی رانی ’پدمنی‘ یعنی ’پدماوتی‘ اور شاہد کپور نے ان کے شوہر اور راجپوتوں کے سردار ’راجہ راول رتن سنگھ‘ کا کردار ادا کیا۔

فلم کی ہدایات سنجے لیلیٰ بھنسالی نے دیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024