• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

’پدماوت‘ میں کام کرنے پرشاہد کپورکی راجپوت بیوی بول پڑیں

شائع January 26, 2018 اپ ڈیٹ January 27, 2018
دونوں نے 2015 میں شادی کی—فائل فوٹو: انڈیا ٹوڈے
دونوں نے 2015 میں شادی کی—فائل فوٹو: انڈیا ٹوڈے

بولی وڈ متنازع فلم ’پدماوت‘ کو ویسے تو 25 جنوری کو ریلیز کردیا گیا، اور فلم نے مشکلات کے باوجود پہلے ہی دن اچھا بزنس بھی کرلیا۔

تاہم اب اس فلم میں کام کرنے والے اداکار شاہد کپور کی اہلیہ جو کہ راجپوت قبیلے سے تعلق رکھتی ہیں وہ بھی بول پڑیں۔

واضح رہے کہ شاہد کپور نے فلم میں راجپوتوں کی رانی ’پدماوتی‘ کے شوہر راجہ راول رتن سنگھ راجپوت کا کردار ادا کیا ہے۔

یہ پہلا موقع ہے کہ شاہد کپور فلم میں راجپوت بنے تھے، تاہم ان کی اہلیہ میرا پہلے سے ہی راجپوت ہیں، جو راجپوتوں پر بننے والی فلم ’پدماوت‘ اور اس میں اپنے شوہر کے کردار پر خاموش نہ رہ سکیں۔

—فائل فوٹو: انڈیا ٹوڈے
—فائل فوٹو: انڈیا ٹوڈے

یہ بھی پڑھیں: شاہد کپور کی راجپوت لڑکی سے شادی کی 5 خاص باتیں

دکن کیرونیکل کے مطابق شاہد کپور نے بتایا کہ وہ ’پدماوت‘ میں راجپوت بننے پر پریشان تھے، کیوں کہ وہ اس قبیلے میں شامل ہونے والے نئے رکن تھے، تاہم ان کی راجپوت بیوی نے انہیں بہت ہمت دی۔

اداکار کا کہنا تھا کہ انہیں اپنی بیوی نے فلم میں راجہ راول رتن سنگھ کا کردار ادا کرنے پر حوصلہ دیا۔

شاہد کپور نے تسلیم کیا کہ راجہ راول رتن سنگھ کا کردار ادا کرنا ان کے لیے ایک چیلنج تھا، انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان کا کردار قدرے کمزور بھی تھا۔

—فائل فوٹو: انڈیا ٹوڈے
—فائل فوٹو: انڈیا ٹوڈے

راجپوت کلچر پر بننے والی فلم پر شاہد کپور کی اہلیہ میرا راجپوت کا کہنا تھا کہ ان کے خیال میں ’پدماوت‘ راجپوتوں کی ثقافت اور روایات کا عزم ہے، اور انہیں اس بات پر فخر ہے کہ ان کے شوہر نے ایک راجپوت سردار کا کردار بخوبی نبھایا۔

میرا راجپوت کا کہنا تھا کہ کسی تعصب کے بغیر وہ یہ کہنے پر مجبور ہیں کہ فلم بہت ہی شاندار تھی، انہیں اسکرین پر اپنے شوہر کو راجپوت کے روپ میں دیکھ کر بہت اچھا لگا۔

واضح رہے کہ شاہد کپور نے راجپوت قبیلے سے تعلق رکھنے والی میرا سے 2015 میں سادگی سے شادی کی تھی۔ جوڑے کے ہاں 2016 میں پہلی بچی مشا پیدا ہوئی۔

—فوٹو: انڈیا ٹی وی نیوز
—فوٹو: انڈیا ٹی وی نیوز

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024