• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

متھیرا نے طلاق سے متعلق میڈیا کی خبروں کی تردید کردی

شائع January 25, 2018
—فائل فوٹو: ڈان امیجز
—فائل فوٹو: ڈان امیجز

پاکستانی اداکارہ، گلوکارہ و ماڈل متھیرا نے اپنی طلاق سے متعلق میڈیا میں جاری خبروں کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی نجی زندگی سے متعلق کسی بھی ادارے سے کوئی بات نہیں کی۔

خیال رہے کہ متھیرا سے متعلق متعدد ٹی وی چینلز، ویب سائٹس اوربلاگرز نے اپنی خبروں میں اس بات کا دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے اداکارہ سے بات کی ہے، جنہوں نے اپنی طلاق کی تصدیق کردی۔

ان خبروں میں اداکارہ کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ متھیرا نے اس بات کی تصدیق کردی ہے کہ انہوں نے اپنے شوہر سے طلاق لے لی۔

یہ بھی پڑھیں: 'ناگن' متھیرا کی واپسی

تاہم ڈان امیجز سے بات کرتے ہوئے متھیرا کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنی نجی زندگی کےحوالے سے کسی بھی میڈیا سے کوئی بات نہیں کی، یہ تمام خبریں بے بنیاد ہیں۔

متھیرا نے جھوٹی خبریں چلانے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ یہ سن کر حیران رہ گئیں کہ لوگوں نے خبروں میں اس بات کا دعویٰ کیا کہ انہوں نے اداکارہ سے گفتگو کی ہے۔

انہوں نے میڈیا سے درخواست کی کہ ان کی ذاتی زندگی کا خیال کیا جائے، اپنے لائیک یا ریٹنگ بڑھانے کے لیے یہ سب کچھ نہ کیا جائے، انہیں تنہا چھوڑ دیا جائے۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

متھیرا نے کہا کہ انہیں اس طرح کی افواہوں سے پریشانی ہو رہی ہے، ان کے مطابق انہوں نے ایسی خبروں پر کچھ بلاگرز کو کرارا جواب بھی دیا، جس پر انہوں نے اپنی جھوٹی خبر پر معزرت بھی کی۔

متھیرا نے اس بات کا بھی اعتراف کیا کہ ان کی نجی زندگی میں کچھ مسائل ضرور ہیں، مگر ان کی پرائیویسی کا خیال کیا جائے۔

مزید پڑھیں: 'بٹر جوانی': متھیرا کی مداحوں کو عیدی؟

متھیرا نے یہ بھی کہا کہ وہ ایسے افراد میں شمار ہوتی ہیں، جو اپنی خاندانی زندگی کو سب سے خفیہ رکھنا چاہتی ہیں، اس لیے معاملات کی نزاکت کو سمجھ کر ان سے متعلق چہ مگوئیاں بند کی جائیں۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ان کی نجی زندگی کو نشانہ نہ بنایا جائے، ان سے متعلق افواہیں بند کرکے انہیں تنہا چھوڑ دیا جائے۔

واضح رہے کہ متھیرا نے 2013 میں پنجابی گلوکار فلنٹ جے سے خفیہ شادی کرلی تھی، جس کے ایک سال بعد اداکارہ نے شادی کا اعتراف کیا تھا۔

تبصرے (1) بند ہیں

Anar Jan 26, 2018 04:00am
Mathira ki jaan per koi farak nahi parta k wo talak lay ya n lay.

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024