• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

پاکستان میں بھی ’پدماوت‘ ریلیز

شائع January 25, 2018
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

برصغیر کی تاریخ پر بنی فلم ’پدماوت‘ کو بھارت اور پاکستان سمیت دیگر ممالک میں بھی نمائش کے لیے پیش کردیا گیا۔

’پدماوت‘ کے خلاف جہاں ہندوستان بھر میں مظاہرے، جلاؤ گھیراؤ اور تشدد دیکھنے میں آیا، وہیں پاکستان میں اس کے بر عکس فلم پر کسی نے بھی کوئی اعتراض نہیں کیا۔

دپیکا پڈوکون، شاہد کپور اور رنویر سنگھ کی فلم ’پدماوت‘ کو پاکستان میں بھی 25 جنوری کی صبح نمائش کے لیے پیش کردیا گیا۔

’پدماوت‘ کو دارالحکومت اسلام آباد سمیت تمام صوبائی دارالحکومتوں کے علاوہ دیگر شہروں میں بھی ریلیز کردیا گیا۔

متعدد سینما نے ’پدماوت‘ کی آن لائن بکنگ کئی گھنٹے قبل ہی کرنا شروع کردی تھی، تاہم فلم کو 25 جنوری کی صبح نمائش کے لیے پیش کیا گیا۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

’پدماوت‘ کو پاکستان میں ریلیز کرنے کے حوالے سے گزشتہ روزسینٹرل بورڈ آف فلم سینسر (سی بی ایف سی) کے چیئرمین مبشر حسن نے ٹوئیٹ کی کہ بولی وڈ فلم کو نمائش کی اجازت دے دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: ’پدماوت‘ بھارت میں کہاں ریلیز ہوئی، کہاں نہیں

مبشر حسن کا اپنی ٹوئیٹ میں کہنا تھا کہ سی بی ایف سی نے ’پدماوت‘ پر کوئی بھی اعتراض اٹھائے بغیر اسے عام عوام کے لیے نمائش کی اجازت دیتے ہوئے سرٹفیکیٹ جاری کردیا۔

سی بی ایف سی کے اس فیصلے پر کئی افراد نے خوشی کا اظہار بھی کیا۔

واضح رہے کہ’پدماوت‘ کی کہانی 13 ویں صدی کے تاریخی واقعات کے گرد گھومتی ہے۔

فلم کی مرکزی کہانی چتور گڑھ کی رانی پدمنی کے گرد گھومتی ہے جنہیں پدماوتی بھی کہا جاتا ہے، وہ بےحد خوبصورت تھیں، جن کی خوبصورتی کے چرچے سُن کر اور شیشے میں ان کی ایک جھلک دیکھ کر ظالم بادشاہ علاؤ الدین خلجی ان کا دیوانہ ہوگیا اور انہیں حاصل کرنے کے لیے پدماوتی کے شوہر راجا راول رتن سنگھ کو قتل کردیا۔

مزید پڑھیں: ’پدماوت‘ریلیز، بھارت بھر میں مظاہرے و توڑ پھوڑ

فلم میں دپیکا پڈوکون ’پدما وتی‘ شاہد کپور ان کے شوہر’ راجا راول رتن سنگھ ‘ اور رنویر سنگھ ’علاﺅ الدین خلجی‘ کے روپ میں نظر آئیں گے۔

’پدماوت‘ کی پاکستان میں نمائش کے حوالے سے ’ایٹریم، ملٹی پلیکس اور سائن پیکس‘ نے اپنی ویب سائٹ پر اپڈیٹ جاری کرتے ہوئے فلم کی آن لائن ٹکٹ کی فروخت شروع کردی۔

’پدماوت‘ کو پاکستان میں ٹو ڈی میں ریلیز کیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024