• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

دنیا کا پہلا ہولو گرافک فون بہت جلد ہوگا دستیاب

شائع January 24, 2018
— فوٹو بشکریہ ریڈ
— فوٹو بشکریہ ریڈ

گزشتہ سال ریڈ نامی کیمرہ کمپنی نے دنیا کے پہلے ہولوگرافک اسمارٹ فون ہائیڈروجن ون کو متعارف کرانے کا اعلان کیا تھا اور اب اس کی دستیابی کی تاریخ سامنے آگئی ہے۔

کمپنی کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق ہولوگرافک ڈسپلے والا یہ فون پری آرڈر میں اپریل میں ممکنہ طور پر دستیاب ہوگا جبکہ موسم گرما میں اسے صارفین کو پہنچانے کا سلسلہ شروع ہوجائے گا۔

مزید پڑھیں : دنیا کا پہلا ہولوگرافک اسمارٹ فون

گزشتہ سال کے مقابلے میں اب اس فون میں کچھ تبدیلیاں بھی کی گئی ہیں۔

اب یہ فون کوالکون اسنیپ ڈراگون 835 پراسیسر کے ساتھ ہوگا جبکہ ہیڈ فون جیک اور ڈوئل سم سلاٹ بھی دی جائے گی۔

اس فون کا ڈسپلے میں 5.7 انچ کے دیگر فونز کے مقابلے میں کچھ بڑا اور معمولی موٹا ہوگا، اس کے ساتھ 4500 ایم اے ایچ کی بیٹری بھی ہوگی جو کہ اس کے فور ویو یا فور وی فیچر کے لحاظ سے حیران کن نہیں۔

فور وی ٹیکنالوجی ہی درحقیقت اس فون کو دیگر کے مقابلے میں منفرد بناتی ہے جس کی مدد سے یہ ڈیوائس ٹو ڈی میڈیا، تھری ڈی اسٹریو، اگیومینٹڈ رئیلٹی، ورچوئل رئیلٹی اور مکسڈ رئیلٹی وغیرہ کو اضافہ گلاسز یا ہیڈسیٹ کے بغر ہینڈل کرسکے گی۔

کمپنی نے ابھی تک وضاحت نہیں کی کہ یہ فیچر کیسے کام کرے گا۔

تاہم کمپنی نے اس فون کی زیادہ تفصیلات اس وقت ظاہر نہیں کی تھیں حالانکہ یہ ڈیوائس 1 ہزار ڈالرز سے زائد قیمت پر پری آرڈر پر دستیاب ہے۔

تاہم اب ایک یوٹیوب ویڈیو میں اس فون کے پروٹوٹائپ ماڈلز پر روشنی ڈالی گئی ہے اور اس پراسرار فون کے بارے میں کافی کچھ معلوم ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : دنیا کا پہلا 4 کیمروں والا اسمارٹ فون

گزشتہ سال اس کے پروٹو ٹائپ ورژن میں ہولوگرافک ڈسپلے کو تو نہیں دکھایا گیا تاہم کمپنی نے ویڈیو پوسٹ کرنے والے کو ٹو ڈی مواد کو فور ڈی میں تبدیل کرتے ضرور دکھایا۔

اس فون میں ویڈیو ریکارڈ کے لیے بھی ایک بٹن مختص کیا گیا ہے جبکہ سائیڈ میں گرپس، یو ایس بی ٹائپ سی پورٹ، ہیڈ فون جیک، ٹاپ پر اسپیکر اور سپر ہائی ریزولوشن ڈسپلے۔

ویسے تو یہ کوئی حیران کن نہیں مگر اس کے بیک پر موڈیولر ایسیسریز کو منسلک کیا جاسکتا ہے اور یہ دیگر کمپنیوں سے بالکل مختلف ہے۔

اس کے کیمرہ لینس تک کو بدلا جاسکتا ہے اور کمپنی کے مطابق یہ ایسا فون نہیں جسے ہر ایک خرید سکے یا سراہ سکے۔

5.7 انچ کی ہائیڈروجن ہولوگرافک ڈسپلے اکیومنٹ رئیلٹی، ورچوئل رئیلٹی اور مکسڈ رئیلٹی ٹیکنالوجی کو بھی سپورٹ کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایسا اسمارٹ فون آپ نے پہلے کبھی نہیں دیکھا ہوگا

اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم کے ساتھ اس فون میں متعدد اضافی فیچرز بھی دیئے جائیں گے اور کمپنی کے مطابق اس میں ریڈ کیمرہ پروگرام بھی ہوگا جس سے صارفین تھری ڈی مواد کو .h4v میں بدل سکیں گے۔

اس فون کا ٹائیٹینیم ورژن 1595 ڈالرز کا ہوگا جبکہ ایلومینیم ورژن کی قیمت 1195 ڈالرز ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024