• KHI: Zuhr 12:40pm Asr 4:26pm
  • LHR: Zuhr 12:11pm Asr 3:42pm
  • ISB: Zuhr 12:16pm Asr 3:42pm
  • KHI: Zuhr 12:40pm Asr 4:26pm
  • LHR: Zuhr 12:11pm Asr 3:42pm
  • ISB: Zuhr 12:16pm Asr 3:42pm

رومن رینز کا کیرئیر خطرے کی زد میں؟

شائع January 21, 2018
رومن رینز — اے پی فائل فوٹو
رومن رینز — اے پی فائل فوٹو

ڈبلیو ڈبلیو ای کے مقبول ریسلر رومن رینز کا نام گزشتہ دنوں اسٹرائیڈز کے استعمال کے ایک اسکینڈل میں سامنے آیا تھا اور کمپنی نے انہیں معطل کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔

گزشتہ دنوں سامنے آنے والی رپورٹ کے مطابق رومن رینز غیرقانونی اینابولک اسٹرائیڈ کے مبینہ خریدار تھے، جس کی ریسلر نے اپنے ایک بیان میں تردید بھی کی۔

مزید پڑھیں : رومن رینز بڑے اسکینڈل کی زد میں

امریکی ایجنسی ڈی اے ای نے اس اسکینڈل کے حوالے سے رومن رینز سے تفتیش نہ کرنے کا عندیہ دیا ہے تاہم ڈبلیو ڈبلیو ای کی جانب سے انٹرکانٹی نینٹل چیمپئن کے خلاف کارروائی ضرور ہوسکتی ہے۔

کمپنی کے ذرائع کے مطابق اگر کسی بھی قسم کے شواہد سے ثابت ہوگیا کہ رومن رینز اس اسٹرائیڈ رنگ کا حصہ تھے تو یہ ان کی ویل نیس پالیسی کی دوسری خلاف ورزی ہوگی جس پر انہیں دو ماہ کے لیے معطل کیا جاسکتا ہے۔

اس وقت ڈبلیو ڈبلیو ای کے عہدیداران رومن رینز اور بروک لیسنر کے درمیان ریسل مینیا 34 میں یونیورسل چیمپئن شپ میچ کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔

اگر رومن رینز اس عرصے کے دوران معطل ہوگئے تو ریسل مینیا کا منصوبہ بری طرح متاثر ہوگا اور ریسلر کا کیرئیر تباہ ہوکر رہ جائے گا۔

اگر یہی شواہد ان کے یونیورسل چیمپئن بننے کے بعد سامنے آئے تو بھی ان کی چیمپئن شپ کا عرصہ ختم ہوجائے گا اور کیرئیر متاثر ہوسکتا ہے۔

اگر شواہد سے رومن رینز کا تعلق اسکینڈل سے ثابت ہوگیا تو یہ ریسلر کے اپنے بیان سے متضاد ہوگا اور عوام کی نظر میں بھی ان کی ساکھ بری طرح متاثر ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں : ڈبلیو ڈبلیو ای نے رومن رینز کو معطل کردیا

اس سے پہلے بھی رومن رینز کو 2016 میں ڈبلیو ڈبلیو ای ویل نیس پالیسی کی خلاف ورزی پر ایک ماہ کے لیے معطل کیا جاچکا ہے جبکہ سزا کے طور پر انہیں متعدد شکستوں کا بھی سامنا کرنا پڑا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 13 جنوری 2025
کارٹون : 12 جنوری 2025