• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

‘میرے خلاف ایک پیسے کی بھی کرپشن ثابت ہوئی تو گھر چلا جاؤں گا‘

شائع January 21, 2018

وزیر اعلیٰ پنجاب شہاز شریف نے کہا ہے کہ اگر میرے خلاف ایک پیسے کی بھی کرپشن ثابت ہوئی تو میں گھر چلا جاؤں گا لیکن اگر الزامات غلط نکلے تو الزام لگانے والوں کے خلاف کیا کارروائی کی جائے گی؟

لاہور میں باب پاکستان کے تعمیر نو کے منصوبے کے آغاز کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کبھی کرپشن کے معاملے میں نیب نے زرداری کو یا جنہوں نے نندی پور منصوبے میں اربوں روپے ڈبو دیے انہیں چائے پر کیوں نہیں بلایا؟

انہوں نے کہا کہ زرداری کی کرپشن سندھ سے لے کر گلگت تک بچہ بچہ جانتا ہے، آصف زرداری کے پیسے سوئس اکاؤنٹس میں پڑے ہیں، ہم غریب عوام سے وعدہ کرتے ہیں کہ پاکستانیوں کی لوٹی ہوئی دولت واپس لانے کے لیے دنیا کے آخری کونے تک جائیں گے۔

مزید پڑھیں: آشیانہ اسکیم: شہباز شریف کی 22 جنوری کو نیب میں طلبی

عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خان صاحب نے کہا تھا کہ 5 سالوں میں نہ صرف خیبرپختونخوا میں بجلی فراہم کرکے اندھیرے ختم کردوں کا بلکہ پورے ملک میں بجلی فراہم کروں گا لیکن ساڑھے4 سال میں انہوں نے یہ نہیں کیا، اس کے علاوہ عمران خان نے 1 ارب درخت لگانے کی بات بھی پوری نہیں کی۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی کارکردگی صفر ہے اور اپنے صوبے میں وہ کچھ نہیں کرسکے اور ایشین بینک سے قرض لےکر میٹرو بس پشاور کی بنیاد رکھی۔

انہوں نے کہا کہ میں کراچی اور پشاور کے لوگوں کو گواہ بنا کر کہتا ہوں کہ اگر عوام نے آئندہ انتخابات میں ہمیں منتخب کیا تو کراچی اور پشاور کو لاہور بنا دیں گے۔

کراچی اور پشاور کے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اگر آپ نے ن لیگ کو منتخب کیا تو ہم وعدہ کرتے ہیں ان شہروں کو لاہور اور پنجاب کے ہم پلہ لانے کےلیے دن رات کوششیں کریں گے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ جس طرح ہم نے فنڈز لگائے اور قرضے نہیں مانگے اسی طرح کراچی اور پشاور میں بھی فنڈز مہیا کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ جس طرح ہم نے پنجاب کو نواز شریف کی قیادت میں بنایا اسی طرح ہم تمام صوبوں کو بنائیں گے، دونوں صوبوں کو فنڈزدیں گے ، کسی کوکرپشن کرنے نہیں دیں گے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ میٹرو کو جنگلہ بس کہنے والے پشاور میں میٹرو بس بنا رہے ہیں اور اس منصوبے کی قیمت 52 ارب روپےہے جبکہ لاہور کے میٹرو منصوبے کی قیمت 30 ارب روپے ہے۔

پشاور کے عوام سے کہتا ہوں کہ 2018 کے انتخابات تک تحریک انصاف وہاں ایک اینٹ نہیں لگا سکے گی لیکن اگر ہمیں منتخب کیا تو ایک سال میں میٹرو بنا کر دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: دھرنا شہباز حکومت کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہونی چاہیے، زرداری

انہوں نے کہا نواز شریف کی قیادت میں بجلی کے منصوبوں میں اربوں روپے کی سرمایہ کاری ہوئی اور پاکستان کی تاریخ میں کبھی اتنی تیزی سے بجلی کے منصوبے نہیں لگے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ میرے مرحوم والد کو نوٹس دیے جارہے لیکن جو زندہ ہیں اور کرپشن کی ہے انہیں نیب کی جانب سے کوئی نوٹس نہیں دیا جارہا۔

انہوں نے کہا کہ لاہور کے عوام نے متحدہ اپوزیشن کے احتجاج کو مسترد کرکے نواز شریف اور شہباز شریف کا مان رکھا ہے اور میں اس احسان کو یاد رکھوں کا اور ہمیشہ عوام کی خدمت کروں گا۔

تبصرے (1) بند ہیں

shaheen Jan 21, 2018 06:51pm
Ghar naheen jail jana hoga....aur raqam bhi wapas karna hogi....Agar corruption sabit ho gayee.

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024