• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

ون پلس فون استعمال کرنے والی صارفین کیلئے بری خبر

شائع January 20, 2018
کمپنی کے ڈیٹا سرور پر حملہ گزشتہ ہفتے کیا گیا—فوٹو: انگیجٹ
کمپنی کے ڈیٹا سرور پر حملہ گزشتہ ہفتے کیا گیا—فوٹو: انگیجٹ

گزشتہ ماہ کمپیوٹر و موبائلز کے لیے چِپ اور ہارڈویئر تیار کرنے والی امریکی کمپنی انٹیل کی چِپِ میں سیکیورٹی خرابیاں سامنے آئی تھیں، جس وجہ سے دنیا بھر کے کروڑوں کمپیوٹر و موبائل متاثر ہوئے تھے۔

اوراب چینی کمپنی ’ون پلس‘ کے کریڈٹ کارڈ ڈیٹا سرور میں سیکیورٹی نقص کی تفصیلات سامنے آئی ہیں، جس کی کمپنی نے بھی تصدیق کردی۔

ون پلس اسمارٹ فون صارفین کے کریڈٹ کارڈ کی معلومات چرائے جانے کی خبر گزشتہ ہفتے سامنے آئی تھی، تاہم اس وقت تک کمپنی نے اس کی تصدیق نہیں کی تھی۔

اب ون پلس نے کریڈٹ کارڈ سرور سے صارفین کا ڈیٹا چوری کیے جانے کی تصدیق کردی۔

ون پلس نے اپنے سرور سے ڈیٹا چرائے جانے کے حوالے سے جاری بیان میں صارفین سے معزرت کرتے ہوئے بتایا کہ اس فراڈ سے اس کے 40 ہزار سے زائد صارفین متاثر ہوئے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ نامعلوم ہیکرز اور فراڈی افراد نے ان کے ایک سرور پر حملہ کرکے وہاں سے صارفین کا ڈیٹا چوری کیا۔

کمپنی کے مطابق اس چوری سے کریڈ کارڈ صارفین کے کریڈٹ کارڈ نمبر سمیت ان کے کریڈٹ کی میعاد اور سیکیورٹی کوڈ بھی چرالیے گئے، تاہم وہ کریڈٹ کارڈ صارفین اس چوری سے محفوظ رہے، جنہوں نے ’پے پل‘ سے اپنی ادائگیاں کیں۔

یہ بھی پڑھیں: ون پلس کا مختلف اسمارٹ فون

ون پلس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ 40 ہزار سے زائد صارفین کے کریڈٹ کارڈ کی معلومات اکتوبر 2017 سے 11 جنوری 2018 کے دورانیے کی چرائی گئیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ کمپنی نے ان تمام صارفین کو ذاتی ای میل کی ہیں، جو اس سیکیورٹی نقص سے متاثر ہوئے، جب کہ کمپنی ان تمام صارفین سے ان کے نقصانات کی تفصیلات بھی جاننے کی کوشش کر رہی ہے۔

بیان کے مطابق صارفین کا ڈیٹا چرائے جانے کی تحقیقات جاری ہیں، جس کے نتائج جلد ہی جاری کردیے جائیں گے۔

ساتھ ہی ون پلس نے اپنے صارفین کو تجویز دی کہ وہ اپنے بینک اسٹیٹمنٹ چیک کریں، اور جن ادائگیوں پر انہیں شکوک و شبہات ہوں، ان سے متعلق وہ اپنے بینک سے رابطہ کریں۔

بیان میں یہ نہیں بتایا گیا کہ متاثر ہونے والے 40 ہزار صارفین کا تعلق کن ممالک سے ہے، اور نہ ہی صارفین کے کریڈٹ کارڈ کو ہیکرز کی جانب سے استعمال کیے جانے یا نہ کیے جانے سے متعلق کچھ بتایا گیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024