• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

چائے کا ایک کپ پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟

شائع January 17, 2018
یہ بات چین میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی— شٹر اسٹاک فوٹو
یہ بات چین میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی— شٹر اسٹاک فوٹو

چائے پینا تو بیشتر افراد کو پسند ہے مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ اس مشروب کا صرف ایک کپ دماغی طاقت اور تخلیقی سوچ کو فوری حرکت میں لاتا ہے؟

جی ہاں یہ بات چین میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔

پیکنگ یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ چائے تو درحقیقت ایسے تریاق کا کام کرتی ہے جو ذہنی صلاحیتوں کو فوری حرکت میں لانے میں مدد دیتا ہے۔

مزید پڑھیں : چائے اور کافی جسم اور دماغ پر کیا اثرات مرتب کرتے ہیں؟

اگرچہ چائے میں کیفین موجود ہے جو کہ ذہنی کو چوکنا کرنے والا جز ہے مگر وہ فوری حرکت میں نہیں آتا بلکہ محققین کا ماننا ہے کہ یہ گرم مشروب مزاج کو مثبت کرتا ہے جس سے دماغ کے مختلف حصوں میں برقی رو سی دوڑ جاتی ہے۔

اس تحقیق کے دوران پچاس طالبعلموں پر تجربات کیے گئے اور نتائج معلوم ہوا کہ چائے پیتے ہی ان افراد نے تخلیقی اور ذہنی ٹیسٹوں میں فوری طور پر زیادہ بہتر اسکور حاصل کیے۔

یہ بھی پڑھیں : چائے صحت کے لیے اچھی یا نہیں؟

نتائج سے معلوم ہوا کہ چائے سوچنے کے اس عمل میں مدد دیتی ہے جو کہ نئے خیالات کو ذہن میں ابھارتا ہے اور تخلیقی صلاحیت بہتر ہوتی ہے۔

محققین کا کہنا تھا کہ چائے کے اجزاءتوجہ کی صلاحیت پر مفید اثرات مرتب کرتے ہیں جو کہ ذہنی افعال کے لیے ضروری ہے، تاہم چائے مزاج کو بہتر بناکر ذہنی افعال کو انتہائی کم وقت میں بہتر طریقے سے کام کرنے میں مدد دیتی ہے۔

اس تحقیق کے نتائج جرنل فوڈ کوالٹی اینڈ پریفرینس میں شائع ہوئے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024