اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اتوار کو اپنے پہلے دورے پر بھارت پہنچے، یہ کسی بھی اسرائیلی وزیراعظم کا گزشتہ 15 سال بعد بھارت کا پہلا دورہ تھا۔
اس موقع پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا نیتن یاہو کے بھارتی دورے کے حوالے سے کہنا تھا کہ ’آپ کا بھارت میں دورہ تاریخ اور خاص ہے، اس سے دونوں ممالک کی دوستی مزید گھری ہوگی‘۔
جہاں بھارتی حکومت اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے 6 روزہ بھارتی دورے پر خوش دکھائی دی، وہیں بہت سی مذہنی اور انسانی حقوق کی نتظیموں نے نیتن یاہو کے دورے کے خلاف سڑکوں پر احتجاج کرنے کے ساتھ ان کے واپس جانے کا مطالبہ بھی کیا۔