• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

لکس اسٹائل ایوارڈز میں ’باغی‘ کے نام مزید نامزدگیاں

شائع January 16, 2018 اپ ڈیٹ January 17, 2018
’باغی‘ میں صبا قمر نے مرکزی کردار ادا کیا —۔
’باغی‘ میں صبا قمر نے مرکزی کردار ادا کیا —۔

پاکستان کے نامور ایوارڈ شو لکس اسٹائل ایوارڈز ہر سال اپنی نامزدگیوں سے سب کو حیران کردیتا ہے اور اس سال بھی ایسا ہی کچھ ہوا۔

حال ہی میں اس ایوارڈ شو کی تمام نامزدگیوں کا اعلان کیا گیا، تاہم ان میں موجود ٹیلی ویژن کی نامزدگیوں کو ایک مرتبہ پھر ریلیز کیا گیا ہے۔

ایوارڈ تقریب کی مینجر فرشتے اسلم کا اس حوالے سے اپنے بیان میں کہنا تھا کہ ’بہترین ٹی وی پلے اور بہترین او ایس ٹی کی نامزگیوں میں چند غلطیاں سامنے آئیں تھیں، جس کے بعد ان کو دوبارہ ٹھیک کر کے ریلیز کیا گیا ہے‘۔

مزید پڑھیں: لکس اسٹائل ایوارڈز کی نامزدگیوں کا اعلان

اور ان نامزدگیوں کو دیکھ کر ایسا محسوس ہورہا ہے کہ ڈرامہ ’سمی‘ کی دونوں نامزدگیاں ’باغی‘ ڈرامے کے نام کردی گئی ہیں۔

بہترین ٹی وی پلے میں سمی کا نام ہٹا کر باغی کا نام شامل کردیا گیا، جبکہ بہترین اورجنل ساؤنڈ ٹریک کے لیے بھی علی عظمت کا نام ہٹا کر یہ نامزگی شجا حیدر کو دے دی گئی ہے۔

نئی نامزدگیاں یہاں دیکھیں:

بہترین ٹی وی پلے- الف اللہ اور انسان، باغی، مقابل، او رنگریزا، سنگ مر مر

بہترین ساؤنڈ ٹریک - عدنان دھول اور ثنا ذالفقار، جمی خان، نبیل شوقت، ساحر علی بگا، شجا حیدر

خیال رہے کہ لکس اسٹائل ایوارڈز اگلے ماہ منعقد ہوں گے، جس کے بعد انہیں ٹیلی ویژن پر نشر کیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024