• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

حج 2018 کے لیے درخواستوں کی وصولی کا آغاز

شائع January 15, 2018

اسلام آباد: حج 2018 کے تحت سرکاری اسکیم کے لیے درخواستوں کی وصولی کا آغاز 15 جنوری سے شروع کردیا گیا ہے جو 24 جنوری 2018 تک جاری رہیں گی۔

ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق حج کے لیے درخواستیں جمع کرانے والوں کی قرعہ اندازی 26 جنوری کو ہوگی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ حج درخواستیں مخصوص بینکوں کی نامزد برانچوں میں وصول کی جارہی ہیں۔

80 سال سے زائد عمر کے درخواست گزاروں کے ساتھ مددگاروں کے لیے 10 ہزار کا کوٹہ بھی مختص کیا گیا۔

تین یا اس سے زائد سال سے ناکام 10 ہزار درخواست گزاروں کی 26 جنوری کو قرعہ اندازی ہوگی۔

مزید پڑھیں: حج کو براہ راست اسمارٹ فونز پر دیکھنا اب ممکن

رواں سال ذو الحج کے مہینے میں پاکستان سے 1 لاکھ 79 ہزار 2 سو 10 عازمین حج اپنے فریضے کی ادائیگی کریں گے۔

حکومت کی جانب سے حج کے لیے شمالی علاقہ جات بشمول پنجاب اور خیبرپختنونخوا کا پیکج 2 لاکھ 80 ہزار روپے رکھا گیا ہے۔

پاکستان کے جنوبی علاقہ جات بشمول کراچی، کوئٹہ اور سکھر کا پیکج 2 لاکھ 70 ہزار مقرر کیا گیا ہے۔

فریضہ حج کے ساتھ ساتھ قربانی کرنے کے خواہش مند افراد کو 13 ہزار 50 روپے حج پیکج کے علاوہ جمع کروانا ہوں گے۔

رواں سال سرکاری اسکیم کا کوٹہ 1 لاکھ 20 ہزار جبکہ پرائیویٹ کوٹہ 59 ہزار 2 سو 10 ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل سرکاری اسکیم کے تحت حج ادا کرنے والے 2018 میں درخواست دینے کے اہل نہیں ہوں گے جبکہ 3 سال سے کم میں دوبارہ حج ادا کرنے والے پرائیویٹ اسکیم کے تحت درخواست جمع کرانے کے اہل نہیں ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق اس سال حج کا دورانیہ 30 دن کرنے پر مشاورت کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: رواں برس ایک لاکھ 79 ہزار 210 پاکستانی حج کریں گے

واضح رہے کہ حج اسلام کے پانچ بنیادی ستونوں میں شامل ہے اور قرآن پاک میں مناسک حج کی ادائیگی کے لیے مکہ مکرمہ کے سفر کا ذکر موجود ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ سال فریضہ حج ادا کرنے والوں کی تعداد ایک لاکھ 79 ہزار 210 افراد تھی جو رواں سال بھی برقرار رکھے جانے کی اُمید کی جارہی ہے۔

یاد رہے کہ جسمانی و مالی طور پر مستحکم ہر بالغ مسلمان پر زندگی میں ایک بار حج کی ادائیگی فرض ہے۔

سعودی عرب میں فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے ہر سال 15 سے 20 لاکھ سے زائد عازمین اپنے فریضہ کی ادائیگی کے لیے آتے ہیں۔

واضح رہے کہ مناسک حج کا آغاز رواں سال اگست کے آخری ایام میں ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024