• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

بھارتی رئیلٹی شو 'بگ باس 11 ' کے فاتح کا اعلان

شائع January 14, 2018 اپ ڈیٹ January 15, 2018
— پبلسٹی فوٹو
— پبلسٹی فوٹو

معروف متنازع بھارتی رئیلٹی شو بگ باس 11 اس میں شرکت کرنے والے ایک فرد کی کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا ہے۔

اکتوبر میں شروع ہونے والے شو میں 19 افراد کو بگ باس ہاﺅس میں داخل کیا گیا تھا اور اس کے فاتح کے لیے 44 لاکھ بھارتی روپے کے انعام کا اعلان کیا گیا۔

تاہم اتوار کو ہونے والے فائنل تک یہ تعداد کم ہوکر صرف 4 رہ گئی تھی، جن میں شلپا شیندے، حنا خان، وکاس گپتا اور پنیش شرما شامل تھے۔

مزید پڑھیں : بھارتی ریئلٹی شو’بگ باس 11‘ کا آغاز

شو کے آغاز پر پہلے پنیش شرما کو بگ باس ہاﺅس سے باہر کیا گیا جبکہ اس کے بعد وکاس شرما کا نمبر آیا۔

آخر میں مقابلہ حنا خان اور شلپا شیندے بچے تھے اور ان میں سے فاتح کا اعلان شو کے میزبان سلمان خان نے کیا۔

سلمان خان نے اعلان کیا کہ شلپا شیندے بگ باس 11 کی فاتح ہیں اور انہوں نے حنا خان سے زیادہ ووٹ اپنے نام کیے۔

اس شو کے فائنل میں سلمان خان کے ساتھ اکشے کمار بھی شریک ہوئے، جہاں وہ اپنی فلم پیڈ مین کی پروموش کے لیے آئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: ’بگ باس 11‘ کے لیے سلمان خان کا معاوضہ کیا؟

بگ باس 11 کا گھر 19 ہزار اسکوائر فٹ سے بڑا ہے، جس میں مختلف سیٹ بنائیں گئے ہیں، جب کہ اس گھر میں 90 سے زائد خفیہ کیمرے بھی نصب کیے گئے۔

خیال رہے کہ اس شو میں شرکت کرنے والے تقریبا تمام کردار کسی نہ کسی طرح متنازع رہ چکے ہوتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024