• KHI: Maghrib 5:50pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:50pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

سونم کپور 3 ماہ بعد شادی کرنے والی ہیں؟

شائع January 14, 2018
سونم کپور کی فلم پیڈ مین 25 جنوری کو ریلیز ہوگی—فوٹو: انسٹاگرام
سونم کپور کی فلم پیڈ مین 25 جنوری کو ریلیز ہوگی—فوٹو: انسٹاگرام

بولی وڈ اداکارہ سونم کپور کی شادی کی چہ مگوئیاں گزشتہ برس سے جاری ہیں، تاہم اب ان قیاس آرائیوں میں تیزی آگئی ہے۔

خبریں کہ سونم کپور رواں برس اپریل میں شادی کرنے والی ہیں.

جہاں ان کی شادی کی خبر کی تصدیق نہ ہونے سے متعلق ان کے مداح پریشان ہیں، وہیں ان کے ساتھی اداکار اکشے کمار بھی اس پریشانی میں مبتلا ہیں کہ سونم کپور کب شادی کرنے والی ہیں۔

تاہم اکشے کمار نے سونم کپور پر واضح کردیا کہ وہ انہیں شادی پر الیکٹرک کوکنگ سیٹ دیں گے، تاکہ وہ اپنے ہونے والے شوہر کے لیے جلد کھانا تیار کرسکیں۔

دکن کیرونیکل کے مطابق اکشے کمار اور سونم کپور نے اپنی آنے والی فلم ’پیڈ مین‘ کی تشہیر کے دوران ایک تقریب میں جب ایجادات و جدت سے متعلق گفتگو کی تو سونم کپور نے ایک الیکٹرک کوکنگ مشین خریدنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

سونم کپور اور آنند آہوجا کے گزشتہ چند سال سے تعلقات قائم ہیں—فوٹو: انسٹاگرام
سونم کپور اور آنند آہوجا کے گزشتہ چند سال سے تعلقات قائم ہیں—فوٹو: انسٹاگرام

سونم کپور کا کہنا تھا کہ وہ کھانا پکانے والی الیکٹرک مشین اپنی والدہ سنیتا کپور کے لیے خریدنا چاہتی ہیں، کیوں کہ ان کے والد انیل کپور انہیں کچن میں زیادہ دیر تک کھانا بنانے کی اجازت نہیں دیتے۔

سونم کپور کی گفتگو کے دوران اکشے کمار نے بات کو مزیدار بناتے ہوئے کہا کہ وہ انہیں شادی پر یہی تحفہ دیں گے۔

🐒🐰everyday

A post shared by anand ahuja (@anandahuja) on

اکشے کمار نے سونم کپور کو مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ اگر وہ رواں برس شادی کریں گی تو وہ انہیں یہ الیکٹرک کوکنگ مشین تحفے میں دیں گے، تاکہ وہ کم وقت میں اپنے شوہر کے لیے کھانا تیار کرسکیں۔

اکشے کمار کی اس بات پر سونم کپور شرما کر مسکراتی رہیں، جب کہ انہوں نے صحافیوں کی جانب سے رواں برس شادی کیے جانے کے پوچھے گئے سوال کا جواب تک نہ دیا۔

1...2...3!! #everydayphenomenal

A post shared by anand ahuja (@anandahuja) on

خیال رہے کہ 32 سالہ سونم کپور کے دہلی کے کاروباری نوجوان آنند آہوجا سے گزشتہ چند سال سے تعلقات ہیں، گزشتہ برس سے یہ چہ مگوئیاں کی جا رہی ہیں کہ وہ جلد شادی کریں گے۔

سونم کپور اور آنند آہوجا کو متعدد بار ایک ساتھ دیکھا گیا، جب کہ اداکارہ کئی بار اپنے دوست کے ساتھ تصاویر وغیرہ بھی سوشل میڈیا پر شیئر کر چکی ہیں۔

You talkin to me???

A post shared by sonamkapoor (@sonamkapoor) on

رواں ماہ 5 جنوری کو ایسٹرن آئی نے ذرائع سے خبر دی کہ سونم کپور اور آنند آہوجا رواں برس اپریل میں شادی کریں گے۔

اطلاعات کے مطابق جوڑا تین ماہ بعد اپریل میں بھارتی شہر جودھپور میں ہی شادی کے بندھن میں بندھ جائے گا۔

شادی کی تقریب انتہائی سادگی میں منعقد کی جائے گی، جس میں جوڑے کے قریبی رشتہ داروں اور دوستوں سمیت 300 افراد شرکت کریں گے۔

تاہم تاحال سونم کپور اور آنند آہوجا کی جانب سے شادی کی تصدیق یا تردید سامنے نہیں آسکی۔

☀️day

A post shared by anand ahuja (@anandahuja) on

تبصرے (1) بند ہیں

mirza wasim baig Jan 14, 2018 03:29pm
I AM READING SINCES AND WATCHING ON TV. ABOUT PAKISTAN MURDERS OF INNOCENT CHILDERENS IT IS SHAME FULL FOR WHOLE NATIONS PEOPLES ARE ASKING ABOUT ALL ABOUT THIS BUT DO NOT HAVE ANY ANSWER PEOPLES ARE SAYING WHAT HAPPEND TO PAKISTAN RULERS IF THIS KIND OF SHAME FULL INCEDENTS HAPPENED WITH THEM THAN TEY MIGHT REALISED THE PAIN OF THOSE PARENTS.

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2024
کارٹون : 23 دسمبر 2024