• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

سلمان خان کی دوست اداکارہ کی بولی وڈ میں انٹری

شائع January 13, 2018
یولیہ وانتور اور سلمان خان کے درمیان گزشتہ 6 سال سے تعلقات کی خبریں گردش میں ہیں—فوٹو: ہندوستان ٹائمز
یولیہ وانتور اور سلمان خان کے درمیان گزشتہ 6 سال سے تعلقات کی خبریں گردش میں ہیں—فوٹو: ہندوستان ٹائمز

ویسے تو 2018 کوبولی وڈ میں شادیوں کا سال کہا جا رہا ہے، کیوں کہ خبریں ہیں کہ رواں برس ورون دھون، سونم کپور، دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ شادی کرنے والے ہیں۔

تاہم شادیوں کی اس اہم ترین فہرست میں ابھی تک بولی وڈ سلطان سلمان خان کا نام نہیں آیا، لیکن اب ایک امید نظر آئی ہے کہ ممکنہ طور پر وہ بھی رواں برس اپنی شادی سے متعلق اہم فیصلہ کریں گے۔

بھارتی میڈیا میں یہ قیاس آرائیاں رومانیہ کی خوبرو اداکارہ یولیہ وانتور کی جانب سے کی گئی ایک ٹوئیٹ کے بعد کی جا رہی ہیں، جس میں انہوں نے اپنی بولی وڈ انٹری سے متعلق بتایا۔

یولیہ وانتور نے ٹوئیٹ کی کہ وہ جلد ٹی سیریز کے بینر تلے ریلیز ہونے والے گانے ’ہرجائی‘ میں بھارتی کلوگارمنیش پال اور سچن گپتا کے ساتھ گلوکاری و ماڈلنگ کرتی نظرآئیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: سلمان خان کا یولیہ کے ساتھ اپنے رشتے کا اعلان؟

ویڈیو ڈائریکٹر شبینہ خان کی اس ویڈیو کو سنگیتا منجریکر اور وویک پال نے پروڈیوس کیا ہے، جسے جلد ہی ریلیز کردیا جائے گا۔

خیال کیا جا رہا ہے کہ اس گانے کو بعد ازاں کسی بولی وڈ فلم کا حصہ بنایا جائے گا۔

یولیہ وانتور، سلمان خان کی والدہ سلمیٰ خان کے ہمراہ—فوٹو: بولی وڈ لائف
یولیہ وانتور، سلمان خان کی والدہ سلمیٰ خان کے ہمراہ—فوٹو: بولی وڈ لائف

اس ویڈیو ٹیم کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں شامل گلوکار منیش پال اور ویڈیو ڈائریکٹر و کوریو گرافر شبینہ خان، سلمان خان کے بہترین دوست ہیں۔

منیش پال زیادہ تر سلمان خان کے ایونٹ پروگرامات میں دیکھے جاتے ہیں، جب کہ وہ ان کے لیے متعدد فلموں میں گانے بھی گا چکے ہیں۔

جب کہ شبینہ خان نے سلمان خان کی فلم ’دبنگ‘ میں کوریو گرافی کی خدمات سر انجام دیں۔

خیال کیا جا رہا ہے کہ سلمان خان کی خواہش کو مد نظر رکھتے ہوئے ان کے دوست رومانین اداکارہ و گلوکارہ یولیہ وانتور کو بولی وڈ میں متعارف کرانے کے لیے سرگرم ہیں۔

یولیہ وانتور متعدد بار بھارت آ چکی ہیں—فوٹو: بولی وڈ لائف
یولیہ وانتور متعدد بار بھارت آ چکی ہیں—فوٹو: بولی وڈ لائف

کہا جا رہا ہے کہ سلمان خان چاہتے ہیں کہ یولیہ وانتور بولی وڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوجائیں، تاکہ ان کے تعلقات میں بہتری آ سکے۔

مزید پڑھیں: سلو میاں کے سر پر بھی سہرا سجے گا

خیال رہے کہ 37 سالہ یولیہ وانتور اور سلمان خان کے درمیان گزشتہ چند سال سے تعلقات کی چہ مگوئیاں کی جا رہی ہیں، انہیں متعدد بار ایک ساتھ بھی دیکھا جا چکا ہے۔

یولیہ وانتور رومانیہ میں ٹی وی کے پروگرامات کی میزبانی بھی کرچکی ہیں—فوٹو: بولی وڈ ہنگامہ
یولیہ وانتور رومانیہ میں ٹی وی کے پروگرامات کی میزبانی بھی کرچکی ہیں—فوٹو: بولی وڈ ہنگامہ

یولیہ وانتور متعدد بار بھارت کا دورہ بھی کر چکی ہیں، جہاں انہوں نے سلمان خان کے اہل خانہ کے ساتھ بھی ملاقاتیں کیں۔

ان دونوں کے گہرے تعلقات کے باعث 2016 سے یہ چہ مگوئیاں کی جا رہی ہیں کہ سلمان خان کسی بھارتی اداکارہ کے بجائے یولیہ وانتور سے ہی شادی کریں گے۔

یہ دوسرا موقع ہے کہ یولیہ وانتور کسی بھارتی گانے کے منصوبے کا حصہ بنی ہیں، اس سے قبل انہوں نے 2016 میں ہمیش ریشمیا کے ساتھ بھی گانا گایا۔

یولیہ وانتور نے ہمیش ریشمیا کے ساتھ ’آپ سے موسیقی‘ گانا گایا تھا، جسے کوئی پذیرائی حاصل نہیں ہوئی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024