• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

سلمان خان پر مسلح افراد کا حملہ

شائع January 11, 2018
بولی وڈ اداکار سلمان خان —۔
بولی وڈ اداکار سلمان خان —۔

بولی وڈ اداکار سلمان خان نے 2018 کا آغاز ہوتے ہی مشہور ریالٹی شو بگ باس کے ساتھ ساتھ اپنی نئی فلم ’ریس 3‘ پر کام شروع کردیا جسے رواں سال عید کے موقع پر ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

اس فلم کو مکمل طور پر تیار کرنے کے لیے سلمان خان ’ریس 3‘ کے سیٹ پر دن رات کام کررہے ہیں۔

البتہ فلم کی شوٹنگ تیزی سے مکمل کرنے کی خواہش کے باوجود سلمان خان کو ایک حیران کن واقع کے باعث اس کی شوٹنگ روکنی پڑگئی۔

ہندوستانی میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی میں فلم ’ریس 3‘ کے سیٹ پر مسلح افراد کا ایک گروپ داخل ہوا جس نے سلمان خان کو جان سے مارنے کی دھمکی دی۔

جس کے بعد پولیس نے واقع پر پہنچ کر سلمان خان کو باحفاظت ان کے گھر متنقل کیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے سلمان خان نایاب ہرن کا شکار کرنے کے کیس سے متعلق جودھ پور پہنچتے تھے، جہاں کے مقامی گینگسٹر لارینس بھشنوئی نے اداکار کو جان سے مارنے کی دھمکی دی تھی۔

رپورٹس کے مطابق اس گینگسٹر کا تعلق راجھستان کی ایک ایسی کمیونیٹی سے ہے جو نایاب ہرن کی عبادت کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں: نایاب ہرن کا شکار: سلمان خان کیس سے بری

اور اب سیٹ پر کیے گئے حملے کو بھی اس ہی گینگسٹر سے جوڑا جارہا ہے۔

اس کے علاوہ سلمان خان کی فلم ’ریس 3‘ کے سیٹ کے قریب مشعل افراد نے احتجاج بھی کیا، جس کے باعث فلم کی شوٹنگ روک دی گئی۔

اس دوران پولیس اہلکار سلمان خان کو اپنی گاڑی میں ان کے گھر تک لے گئے، جبکہ ان کی گاڑی کو پولیس اہلکاروں کے ایک اور گروپ نے ان کے گھر تک پہنچایا۔

اس واقع کے بعد سے سلمان خان کی سیکیورٹی میں اضافہ کردیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق جس وقت یہ واقع پیش آیا، اس وقت سلمان خان فلم کی مرکزی اداکارہ جیکولین فرنینڈز کے ساتھ ایک گانے پر ڈانس کی شوٹنگ کررہے تھے۔

تبصرے (1) بند ہیں

M Zaheer Jan 11, 2018 02:51pm
Its nice site worth reading.

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024