• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

ویشال بھردواج دپیکا پڈوکون کے مداح

شائع January 10, 2018
ویشال بھردواج اور دپیکا پڈوکون پہلی مرتبہ ایک ساتھ کام کرنے جارہے ہیں —۔
ویشال بھردواج اور دپیکا پڈوکون پہلی مرتبہ ایک ساتھ کام کرنے جارہے ہیں —۔

بولی وڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون اور اداکار عرفان خان بہت جلد ایک ساتھ پھر سے شائقین کو اسکرین پر محظوظ کرنے کے لیے تیار ہیں۔

دپیکا پڈوکون اور عرفان خان ایک ساتھ 2015 کی کامیاب فلم 'پیکو' میں کام کرچکے ہیں، جس میں ان دونوں کی کیمسٹری کو شائقین نے خوب پسند کیا۔

مزید پڑھیں: دپیکا پڈوکون انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کو قتل کریں گی

اور اب ایک مرتبہ پھر یہ دونوں کامیاب اداکار ہدایت کار ویشال بھردواج کی فلم میں کام کرنے جارہے ہیں، جس میں دپیکا پڈوکون پہلی مرتبہ گینگسٹر کے روپ میں نظر آئیں گی۔

اس فلم کی کہانی معروف انویسٹیگیٹو صحافی ایس حسین زیدی کی تحقیقاتی کتاب ’ممبئی کی کوئین مافیا‘ سے لی گئی ہے، جس میں دپیکا پڈوکون 'سپنا دی دی' نامی گینگسٹر بنیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: دپیکا بولی وڈ کی نئی ’مافیا کوئین‘

دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ فلم جس خاتون پر مبنی ہے وہ داؤد ابراہیم کو قتل کرنے جا منسوبہ بنا چکی ہے، رپورٹس کے مطابق فلم میں داؤد ابراہیم کا کردار عرفان خان کرتے نظر آئیں گے۔

دپیکا پڈوکون کے ساتھ پہلی مرتبہ کام کرنے کے حوالے سے ویشال بھردواج کا ایک ایونٹ میں کہنا تھا کہ 'میں نے اس فلم کا اسکرپٹ چند ماہ قبل لکھا اور اب میں اس کی ہدایار دے رہا ہوں، میں دپیکا پڈوکون کے ساتھ کام کرنے پر بےحد پرجوش ہوں، مجھے ان کا کام بےحد پسند ہے اور وہ بےحد خوبصورت ہیں، کیمرا دپیکا پڈوکون سے محبت کرتا ہے، میں عرفان خان کے ساتھ طویل عرصے بعد کسی فلم پر کام کررہا ہوں'۔

ویشال بھردواج اور عرفان خان ایک ساتھ 'مقبول'، 'سات خون معاف' اور 'حیدر' جیسی فلموں پر کام کرچکے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024