• KHI: Zuhr 12:32pm Asr 4:14pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:32pm Asr 4:14pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:27pm

’پری‘ کے ساتھ انوشکا سب کو ڈرانے کیلئے تیار

شائع January 10, 2018

بولی وڈ اداکارہ انوشکا شرما بہت جلد اپنے کیریئر کی پہلی ڈراؤنی فلم میں کام کرتی نظر آئیں گی۔

اس فلم میں انوشکا شرما ایک بھوت کا کردار ادا کررہی ہیں، جس کا پہلا ٹیزر بھی ریلیز کردیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ فلم ’پری‘ انوشکا شرما کی پروڈکشن کمپنی کے بینر تلے بننے والے تیسری فلم ہوگی، اس سے قبل وہ دو فلموں ’این ایچ 10‘ اور ’فلوری‘ کو پروڈیوس کرچکی ہیں۔

مزید پڑھیں: انوشکا شرما سے لوگ ڈر کیوں گئے؟

اس فلم کا نام تو ’پری‘ رکھا گیا ہے تاہم اس کی ٹیگ لائن کے ساتھ یہ واضح کردیا ہے کہ یہ فلم کوئی پریوں کی کہانی نہیں ہوگی۔

’پری‘ کی شوٹنگ کا آغاز 7 ماہ قبل ہوا، جس کا اعلان انوشکا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر فلم کے پہلے پوسٹر کے ساتھ کیا۔

واضح رہے کہ انوشکا کی پروڈیوسر کے طور پر پہلی فلم ’این ایچ 10‘ 2015 میں ریلیز ہوئی جس میں انوشکا شرما نے خود مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

اس فلم نے تجزیہ کاروں اور شائقین کو متاثر کرنے کے ساتھ ساتھ باکس آفس پر بھی اچھا بزنس کیا۔

یہ بھی پڑھیں: 'فلوری' میں انوشکا شرما کا 'بھوت'

ان کی پروڈیوس کردیا دوسری فلم ’فلوری‘ گزشتہ سال ریلیز ہوئی، جس نے شائقین اور تجزیہ کاروں کا ملا جلا ردعمل حاصل کیا، اس فلم میں انوشکا شرما کے ساتھ ساتھ دلجیت دوسانج، سورج شرما اور مہرین کور نے اہم کردار نبھائے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ انوشکا شرما نے اپنی فلم ’فلوری‘ میں بھی ایک بھوت کا کردار ادا کیا تھا، تاہم وہ ان کی نئی فلم سے کافی مختلف نظر آیا۔

فلم ’فلوری‘ میں انوشکا شرما بھوت بنی تھیں —۔
فلم ’فلوری‘ میں انوشکا شرما بھوت بنی تھیں —۔

ان کی فلم ’پری‘ رواں سال 2 مارچ کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

اس فلم کی ہدایات پروست جوشی دے رہے ہیں۔

فلم کی شوٹنگ ممبئی اور کلکتہ میں کی گئی، جس کی ایڈیٹنگ پر کام جاری ہے۔

فلم ’این ایچ 10‘ میں انوشکا کے کام کو خوب پسند کیا گیا —۔
فلم ’این ایچ 10‘ میں انوشکا کے کام کو خوب پسند کیا گیا —۔

انوشکا شرما فلم ’پری‘ کے علاوہ اس وقت ’زیرو‘ اور ’سوئی دھاگا‘ جیسی فلموں میں بھی مصروف ہیں۔

فلم ’زیرو‘ میں وہ شاہ رخ خان اور کترینہ کیف، جبکہ فلم ’سوئی دھاگا‘ میں وہ پہلی مرتبہ ورن دھون کے ساتھ کام کرتی نظر آئیں گی۔

واضح رہے کہ کیریئر کے علاوہ انوشکا شرما اپنی ذاتی زندگی کی وجہ سے بھی کئی عرصے سے خبروں میں ہیں، ان کی گزشتہ سال دسمبر میں اداکار ویرات کوہلی کے ساتھ ہوئی شادی لوگوں کی چرچا میں رہی۔

یہ بھی پڑھیں: انوشکا اور ویرات کی شادی کی تقریبات پر ایک نظر

انوشکا شرما کی شادی پر مداحوں نے ان کے انداز کو بھی خوب سراہا۔

انہوں نے اٹلی کے شہر میلان میں ویرات کوہلی کے ساتھ شادی کی، جس کے بعد دہلی اور ممبئی میں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں کے لیے شادی کے جشن کی تقریب منعقد کی۔

#AnushkaSharma #Looking beautiful in her #Wedding

A post shared by way2music (@way2music) on

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2024
کارٹون : 23 دسمبر 2024