• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm

جنوبی کوریا کا شمالی کوریا میں ہونے والے سرمائی اولمپکس میں شرکت کا اعلان

شائع January 10, 2018
سرمائی اولمپکس کے حوالے سے کامیاب مذاکرات کے بعد شمالی کوریا اور جنوبی کوریا کے وفد کے اراکین ہاتھ ملا رہے ہیں— فوٹو: اے ایف پی
سرمائی اولمپکس کے حوالے سے کامیاب مذاکرات کے بعد شمالی کوریا اور جنوبی کوریا کے وفد کے اراکین ہاتھ ملا رہے ہیں— فوٹو: اے ایف پی

جنوبی کوریا نے مذاکرات کے بعد آئندہ ماہ شمالی کوریا میں ہونے والے سرمائی اولمپکس میں اپنے ایتھلیٹس بھیجنے کا اعلان کیا ہے جس سے دونوں ملکوں میں کشیدگی کم ہونے کے امکانات پیدا ہو گئے ہیں۔

شمالی کوریا کے جوہری ہتھیاروں کے پروگرام کے سبب دونوں ملکوں کے درمیان سخت کشدیگی جاری ہے اور تقریباً دو سالوں تک دونوں ملکوں کے درمیان کوئی مذاکرات نہیں ہو سکے۔

دونوں ملکوں نے فوجی مذکرات کا فیصلہ کرنے کے ساتھ ساتھ فروری 2016 سے بند ملٹری ہاٹ لائن کو بھی دوبارہ بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

شمالی کوریا اور اولمپکس منتظمین سرمائی اولمپکس کو 'امن اولمپکس' قرار دیتے ہوئے ان مقابلوں میں جنوبی کوریا کی شرکت کے خواہشمند تھے لیکن اس حوالے سے پیان یانگ نے مکمل خاموشی برقرار رکھی ہوئی تھی۔

تاہم اس سلسلے میں گزشتہ روز پیشرفت ہوئی اور جنوبی کوریا نے سرمائی اولمپکس 2018 میں شرکت کا اعلان کیا۔

منگل کو دونوں ملکوں کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد جاری بیان میں کہا گیا کہ جنوبی کوریا قومی اولمپکس وفد، ایتھلیٹس، چیئرلیڈرز، آرٹ پرفارمرز اسکواڈ، شائقین اور دیگر کو گیمز میں شرکت کیلئے بھیجے گا جسے شمالی کوریا کی جانب سے تمام تر سہولیات فراہم کی جائیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024