• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

مولانا صوفی محمد کی ضمانت کی درخواست منظور

شائع January 8, 2018 اپ ڈیٹ January 9, 2018

پشاور ہائی کورٹ نے کالعدم ’تحریک نفاذ شریعت محمدی‘ کے سربراہ مولانا صوفی محمد کی ضمانت کی درخواست منظور کرلی۔

عدالت نے مولانا صوفی محمد کی ضمانت کی درخواست منظور کرتے ہوئے ان کی رہائی کا حکم دے دیا۔

جسٹس وقار پر مشتمل سنگل رکنی بینچ مولانا صوفی محمد کی درخواست ضمانت کی سماعت کر رہا تھا۔

مولانا صوفی محمد کے خلاف حکومت مخالف نفرت انگیز تقریر کرنے اور پولیس اسٹیشن پر حملے کا سوات میں 30 جولائی 2009 کو مقدمہ درج ہوا تھا۔

درخواست ضمانت میں مولانا صوفی محمد نے موقف اختیار کیا تھا کہ ان کی صحت خراب ہے اور ہر گزرتے دن کے ساتھ مزید خراب ہورہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی ٹی پی کا قیامت تک بائیکاٹ کیا جائے: مولانا صوفی محمد

درخواست کی سماعت کے بعد عدالت نے صوفی محمد کی ضمانت منظور کرتے ہوئے ان کی رہائی کا حکم دے دیا۔

یاد رہے کہ صوفی محمد کو سیکیورٹی فورسز نے 2009 میں پشاور سے گرفتار کیا تھا جس وقت مالا کنڈ میں فوجی آپریشن اپنے آخری مراحل میں تھا۔

مئی 2015 میں مولانا صوفی محمد کے وصیت نامے کی کاپی منظر عام پر آئی تھی، جس میں ان کا کہنا تھا کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے جنگجو مسلم اور مؤمن کی ان شرائط پر پورا نہیں اُترتے جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک مسلم اور مؤمن کے مقرر فرمائی ہیں۔

مزید پڑھیں: مولانا صوفی محمد پر فرد جرم عائد

انہوں نے وصیت میں اپنے داماد اور ’ٹی ٹی پی‘ کے موجودہ امیر ملا فضل اللہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور تحریک نفاذ شریعت محمدی کے سیکڑوں رہنماؤں کے قتل اور ان کے مدارس کی بندش کا ذمہ دار بھی ٹھہرایا۔

ان کا کہنا تھا کہ تحریک طالبان پاکستان کے سربراہ ملا فضل اللہ اور اس کے حواریوں کے اعمال اسلامی احکامات کے خلاف ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024