• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
تقریب میں تقریبا تمام مہمان سیاہ لباس پہن کر شریک ہوئے—فوٹو: اے ایف پی
تقریب میں تقریبا تمام مہمان سیاہ لباس پہن کر شریک ہوئے—فوٹو: اے ایف پی
شائع January 8, 2018 اپ ڈیٹ January 13, 2018

گولڈن گلوب ایوارڈز: کون، کون لے اڑا؟


انٹرٹینمنٹ ڈیسک

آسکر ایوارڈز کے بعد فلمی دنیا میں دوسرے بڑے ایوارڈ کا اعزاز رکھنے والے گولڈن گلوب ایوارڈز کی 75 ویں تقریب کیلیفورنیا کے فیشن ڈسٹرکٹ بیورلی ہلزمیں منعقد ہوئی۔

روایات سے ہٹ کر اس بار ایوارڈز تقریب میں تقریبا تمام ستارے مختلف رنگوں کے بجائے سیاہ رنگ کے لباس میں نظر آئے۔

کئی اداکاراؤں و اداکاروں نے پہلی ہی گولڈن گلوب ایوارڈز کی تقریب میں احتجاج کے طور پر سیاہ لباس پہن کر شرکت کرنے کا اعلان کیا تھا۔

اداکاراؤں و اداکاروں کی جانب سے سیاہ لباس میں شرکت سے گولڈن گلوب کا ریڈ کارپٹ 'سیاہ کارپٹ' میں بدل گیا۔

اداکاراؤں واداکاروں نے سیاہ لباس ہولی وڈ پروڈیوسر ہاروی وائنسٹن سمیت دیگر اداکاروں و ڈائریکٹرز کی جانب سے فلم انڈسٹری کی خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کیے جانے کے خلاف بطور احتجاج پہنا۔

ایوارڈ تقریب میں میزبان سیٹھ میئرس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، ہولی وڈ پروڈیوسر ہاروی وائنسٹن اور اداکار کیون اسپیسی پرطنز کے تیر برسائے۔

واضح رہے کہ ہولی وڈ سے تعلق رکھنے والے 300 سے زائد اداکاروں، ڈائریکٹرز، لکھاریوں اور دیگر افراد نے 'ٹائمز اپ' کے نام سے مہم شروع کر رکھی ہے، جس کا مقصد دوران ملازمت خاص طور پرخواتین کو جنسی طور پر ہراساں کیے جانے کے مسئلے کو اجاگر کرنا ہے۔

اوپرا ونفرے کو لائیف ٹائم ایوارڈ دیا گیا—فوٹو: اے پی
اوپرا ونفرے کو لائیف ٹائم ایوارڈ دیا گیا—فوٹو: اے پی

گولڈن گلوب ایوارڈ تقریب میں ٹی وی میزبان اوپرا ونفرے پہلی سیاہ فام خاتون ٹھہریں جنہیں ان کی لائف ٹائم خدمات کے لیے ’سیشل بی ڈی ملی ایوارڈ‘ کے اعزاز سے نوازا گیا۔

ایوارڈ منعقد کرنے والے منتظم ادارے 'ہولی وڈ فارن پریس ایسوسی ایشن' نے آزادی صحافت کے فروغ لیے 20 لاکھ ڈالرز عطیے کا اعلان بھی کیا۔

ایوارڈ جیتنے والوں کی فہرست

بیسٹ ڈرامہ

—فوٹو: ہولی وڈ رپورٹر
—فوٹو: ہولی وڈ رپورٹر

'تھری بل بورڈز آؤٹ سائیڈ ایبنگ، مزوری'

بیسٹ میوزک یا کامیڈی فلم

—فوٹو: ہولی وڈ رپورٹر
—فوٹو: ہولی وڈ رپورٹر

‘لیڈی برڈ‘

بیسٹ ڈائریکٹر

—فوٹو: ہولی وڈ رپورٹر
—فوٹو: ہولی وڈ رپورٹر

گیولرمو ڈیل ٹورو (دی شیپ آف واٹر)

بیسٹ پرفارمنس ایکٹریس

—فوٹو: ہولی وڈ رپورٹر
—فوٹو: ہولی وڈ رپورٹر

فرانسز مکڈورمنڈ ('تھری بل بورڈز آؤٹ سائیڈ ایبنگ، مزوری')

بیسٹ پرفارمنس ایکٹر

—فوٹو: ہولی وڈ رپورٹر
—فوٹو: ہولی وڈ رپورٹر

گیری اولڈمین ( ڈارکیسٹ اور)

بیسٹ پرفارمنس ایکٹر میوزک یا کامیڈی

—فوٹو: ہولی وڈ رپورٹر
—فوٹو: ہولی وڈ رپورٹر

جیمز فرانکو ( دی ڈزاسٹر آرٹسٹ)

بیسٹ پرفارمنس ایکٹریس میوزک یا کامیڈی

—فوٹو: ہولی وڈ رپورٹر
—فوٹو: ہولی وڈ رپورٹر

سائرسی رونن ( لیڈی برڈ)

بیسٹ ٹیلی وژن سیریز

—فوٹو: ہولی وڈ رپورٹر
—فوٹو: ہولی وڈ رپورٹر

دی ہینڈ میڈز ٹیل

بیسٹ ٹیلی وژن سیریز میوزک یا کامیڈی

—فوٹو: ہولی وڈ رپورٹر
—فوٹو: ہولی وڈ رپورٹر

دی مارولس، مسز میسل

بیسٹ مووی اینڈ لمیٹڈ سیریز

—فوٹو: ہولی وڈ رپورٹر
—فوٹو: ہولی وڈ رپورٹر

بگ لٹل لائیز

بیسٹ پرفارمنس ایکٹریس ان لمیٹڈ سیریز

—فوٹو: ہولی وڈ رپورٹر
—فوٹو: ہولی وڈ رپورٹر

نکول کڈمین (بگ لٹل لائیز)

بیسٹ پرفارمنس ایکٹر ان لمیٹڈ سیریز

—فوٹو: ہولی وڈ رپورٹر
—فوٹو: ہولی وڈ رپورٹر

ایوان میک گریگر (فارگو)

بیسٹ پرفارمنس ایکٹریس ان ٹیلی وژن سیریز

—فوٹو: ہولی وڈ رپورٹر
—فوٹو: ہولی وڈ رپورٹر

ایلزبیتھ موس (دی ہینڈ میڈس ٹیل)

بیسٹ پرفارمنس ایکٹریس ان ٹیلی وژن سیریز کامیڈی یا میوزک

—فوٹو: ہولی وڈ رپورٹر
—فوٹو: ہولی وڈ رپورٹر

رچل بروسناہن (دی مارولس، مسز میسل)

بیسٹ پرفارمنس ایکٹر ان ٹیلی وژن سیریز

—فوٹو: ہولی وڈ رپورٹر
—فوٹو: ہولی وڈ رپورٹر

اسٹریلنگ کے براؤن (دس از یو ایس)

بیسٹ پرفارمنس ایکٹر ان ٹیلی وژن سیریز کامیڈی یا میوزک

—فوٹو: ہولی وڈ رپورٹر
—فوٹو: ہولی وڈ رپورٹر

عزیز انصاری (ماسٹر آف نون)

بیسٹ سپورٹنگ ایکٹر ان لمیٹڈ سیریز

—فوٹو: ہولی وڈ رپورٹر
—فوٹو: ہولی وڈ رپورٹر

الیگزینڈر اسکارسگراڈ (بگ لٹل لائیز)

بیسٹ سپورٹنگ ایکٹریس ان لمیٹڈ سیریز

—فوٹو: ہولی وڈ رپورٹر
—فوٹو: ہولی وڈ رپورٹر

لورا ڈیرن (بگ لٹل لائیز)

بیسٹ سپورٹنگ ایکٹر (ہر طرح کی فلم یا ڈرامہ)

—فوٹو: ہولی وڈ رپورٹر
—فوٹو: ہولی وڈ رپورٹر

سام راک ویل (تھری بل بورڈز آؤٹ سائیڈ ایبنگ، مزوری')

بیسٹ سپورٹنگ ایکٹریس (ہر طرح کی فلم یا ڈرامہ)

—فوٹو: ہولی وڈ رپورٹر
—فوٹو: ہولی وڈ رپورٹر

ایلسن جینی (آئی ٹونیا)

بیسٹ اسکرین پلے

—فوٹو: ہولی وڈ رپورٹر
—فوٹو: ہولی وڈ رپورٹر

مارٹن مکڈوناخ (تھری بل بورڈز آؤٹ سائیڈ ایبنگ، مزوری)

بیسٹ اوریجنل اسکور

—فوٹو: ہولی وڈ رپورٹر
—فوٹو: ہولی وڈ رپورٹر

الیگزینڈر ڈسپلاٹ (دی شیپ آف واٹر)

بیسٹ اوریجل سانگ

—فوٹو: ہولی وڈ رپورٹر
—فوٹو: ہولی وڈ رپورٹر

دس از می (دی گریٹیسٹ شو مین)

بیسٹ اینیمیٹڈ فیچر فلم

—فوٹو: ہولی وڈ رپورٹر
—فوٹو: ہولی وڈ رپورٹر

کوکو

بیسٹ فورین لینگویج فلم

ان دی فیڈ

—فوٹو: ہولی وڈ رپورٹر
—فوٹو: ہولی وڈ رپورٹر