• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

70 لاکھ گاڑیاں فروخت،سی آر وی دنیا کی مقبول ترین ایس یو وی

سی آر وی کا مطلب کمفرٹ ایبل رن اباؤٹ وہیکل ہے،اس گاڑی کی پانچویں جنریشن 2016 کے آواخر میں پیش کی گئی۔
شائع January 12, 2018

ہونڈا سی آر وی (CR-V) ایس یو وی (SUV) گاڑیوں کا بہت ایک ممتاز نام ہے، کمپیکٹ ایس یو وی سب سے پہلے 20 سال قبل مارکیٹ میں فروخت کے لیے پیش کی گئی۔

سی آر وی کا مطلب کمفرٹ ایبل رن اباؤٹ وہیکل ہے،اس گاڑی کی پانچویں جنریشن 2016 کے آخر میں پیش کی گئی۔

ڈرائیونگ کے حوالے سے مہارت رکھنے والی مشیل آسن ماخر کہتی ہیں کہ 70 لاکھ گاڑیوں کی فروخت کے ساتھ سی آر وی دنیا کی مقبول ترین ایس یو وی گاڑی ہے۔

وہ بتاتی ہیں کہ ویری ایبل ریشو الیکٹرک پاور اسٹیئرنگ سی آر وی کے تمام ورژن میں دکھائی دیتا ہے۔

سی آر وی کے حوالے سے وہ مزید کہتی ہیں کہ دیگر خصوصیات کی بات کی جائے تو اس میں سٹی ایمرجنسی بریک اسسٹنٹ بھی ہے، سی آر وی کی کامیابی کے پیچھے ایک چھپا راز اس کی نسبتاً کم قیمت بھی ہو سکتی ہے۔

مشیل آسن ماخر نے کہا کہ ہونڈا سی آر وی کی قیمت 24000 یوروز سے شروع ہوتی ہے۔

گاڑی کی خصوصیات کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ 16 اعشاریہ 5 سینٹی میٹرز کے گراؤنڈ کلیئرنس کی مدد سے آپ اسے پختہ سڑک سے نیچے اتارنے میں ذرا بھی خوف محسوس نہیں کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں : مرسیڈیز کی اے ایم جی-سی43 ایک زبردست کار

گاڑی کی خوبصورتی کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ کروم ٹرم اسٹرپس گاڑی کو مزید دیدہ زیب بنا دیتی ہے، جبکہ کسی قسم کے نقصان سے بچانے کے لیے بمپرز میں اسکریچ پروٹیکشن بھی لگا ہے۔

انہوں نے کہا کہ روف ایج اسپوائیلر اور ہلکے رنگ والی پچھلی کھڑیوں کے ساتھ اسکوپ کے شکل کی لکیر سے یہ گاڑی کافی ماڈرن دکھائی دیتی ہے۔

وہ کہتی ہیں کہ کروم فریم والی ونڈو گرافک اس کے ساتھ نظر نہ آنے والے بی پلر کی وجہ سے لمبائی 4 اعشاریہ 6 میٹرز سے بھی زیادہ محسوس ہوتی ہے۔

گاڑی کے آرم دہ ہونے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ مجھے سیٹ اور اسٹیئرنگ وہیل ایڈجسٹ کرنے میں تھوڑا وقت لگا، لیکن کچھ وقت کے بعد میں نے خود کو کافی آرام دہ محسوس کیا، اس لیے ایک لمبی ڈرائیو بھی کی۔

انجن

انجن کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ سی آر وی 2 لیٹر گیسولن انجن یا پھر ٹو پرفارمنس لیولز والے ایک اعشاریہ 6 لیٹر ڈیزل کے ساتھ دستیاب ہے۔

جس وقت مشیل آسن ماخر ٹیسٹ ڈرائیو پر روانہ ہوئیں ، اس وقت وہ ایک طاقتور 118 کلوواٹ ڈیزل انجن میں ایس یو وی میں سوار تھیں۔

مزید پڑھیں : 20 سال سے سڑکوں پر موجود ٹیوٹا کی بہترین کار

انہوں نے کہا کہ یہ انجن گاڑی کو الیکٹرک آل وہیل ڈرائیو پر بھی چلا سکتا ہے، جو کہ رفتار کو 100 کلومیٹر فی گھنٹہ، نو اعشاریہ نو سیکنڈز تک پہنچا دیتا ہے، جبکہ ٹاپ اسپیڈ 202 کلومیٹر فی گھنٹہ تک ہوسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 2000 ریوز پر زیادہ سے زیادہ 350 نیوٹن میٹرز کے ٹارک کے ساتھ گاڑی کو زبردست طاقت ملتی ہے۔

اسٹیئرنگ اور گیئر

مشیل آسن ماخر کہتی ہیں کہ مجھے حیرت اور خوشی اس بات کی ہے کہ اس گاڑی میں ڈرائیونگ کے دوران پیروں کا استعمال کرتے ہوئے زیادہ زور نہیں لگانا پڑتا، گیس پیڈل کافی بہتر انداز میں کام کرتا ہے جبکہ اسٹیئرنگ نہ تو زیادہ سخت ہے نہ ہی زیادہ ہلکا۔

انہوں نے کہا کہ اس گاڑی میں گیئر شفٹ نوب باقی آف روڈ گاڑیوں کی طرح کافی اوپر کی طرف ہوتا ہے، ہونڈا سی آر وی 5 مختلف اکوپمنٹ لائنز میں دستیاب ہے۔

یہ بھی پڑھیں : آڈی کی فورتھ جنریشن اے-8 متعارف

ان کا کہنا تھا کہ اس گاڑی کے اینالاگ انسٹرومنٹ تو زیادہ متاثرکن محسوس نہیں ہوتے لیکن ان پر درج ہر چیز کافی واضح اور صاف دکھائی دیتی ہے۔

کشادہ گاڑی

گاڑی میں دستیاب اسپیس کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ پینارامک شکل کی شیشے کی چھت سے گاڑی کافی کشادہ محسوس ہوتی ہے جبکہ اس کی سیٹس طویل سفر کے لیے آرام دہ ثابت ہوسکتی ہیں۔

سی آر وی میں مزید جگہ بنانے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ پیچھے کی سیٹیں صرف بٹن دبانے پر ہی فولڈ ہوجاتی ہیں، اور یوں آپ وہاں لیٹ کر اپنی کمر کو تھوڑا آرام بھی پہنچاسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فولڈ سیٹیں پچھے موجود خالی جگہ کی سطح سے ہموار ہوجاتی ہیں اور یوں گاڑی میں 1627 لیٹرز کی جگہ بن جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ہونڈا سوک خریدنے کا فیصلہ کیوں کریں؟

مشیل آسن ماخر کہتی ہیں کہ اس گاڑی میں بیٹھا ڈرائیور اپنی سیٹ پر ایک ہی پوزیشن میں بیٹھے ہوئے بڑی آسانی سے تمام کنٹرولز تک رسائی حاصل کرسکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اونچی سیٹ کی مدد سے سڑک دور تک نظر آتی ہے اور سڑک پر بہتر انداز میں نظر رکھی جاسکتی ہے۔

بہتر فیملی کار

ٹیسٹ ڈرائیو کے دوران مشیل آسن ماخر نے بتایا کہ میں مینوئل 6 اسپیڈ ٹرانسمیشن کا استعمال کر رہی ہوں لیکن آل وہیل ڈرائیو گیسولین ماڈل میں فائیو گیئر آٹو میٹک ٹرانسمیشن بھی دستیاب ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آل وہیل ڈیزل تو 9 اسپیڈ آٹومیٹک بھی فراہم کرسکتا ہے، لیکن جرمنی میں ہر اضافے کے لیے اضافی 2000 یوروز خرچ کرنے ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ آٹومیٹک ٹرانسمشن جس وجہ سے سب کی پسند ہو سکتی ہے اس کی وجہ آرام دہ ہونا ہے۔

آخر میں ان کا کہنا تھا کہ میں بخوبی جان گئی ہوں کہ زیادہ لگژری خصوصیات نہ ہونے کے باوجود بھی آخر کیوں سی آر وی دنیا کی ایک سب سے مقبول ترین ایس یو وی کہی جاتی ہے، دراصل یہ ایک بہت ہی آرام دہ گاڑی ہے، یہی خوبی اس گاڑی کو ایک بہتر فیملی کار اور ہر دن کی ہم سفر بنا دیتی ہے۔


یہ تحریر ڈوئچے ویلے (ڈی ڈبلیو) کے اشتراک سے تحریر کی گئی


ترجمہ: ایاز احمد لغاری — ایڈیٹر : وقار محمد خان