• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

’کرکٹر یا بزنس مین سے شادی نہیں کروں گی‘

شائع January 7, 2018
—فائل فوٹو: انڈیا ٹو ڈے
—فائل فوٹو: انڈیا ٹو ڈے

سال 2017 کے آخر میں اداکارہ انوشکا شرما اور کرکٹر ویرات کوہلی کی شادی کے بعد اب لگتا ہے کہ بولی وڈ میں ہرکوئی اپنی شادی کا پروگرام بنانے میں مصروف ہے۔

ورون دھون، سونم کپور اور دپیکا پڈوکون کی جانب سے 2018 میں شادی کیے جانے کی چہ مگوئیوں کے بعد اب 30 سالہ اداکارہ تپسی پنو کی شادی کی خبریں بھی سامنے آئی ہیں۔

تاہم تپسی پنو نے واضح کردیا کہ وہ اس طرح شادی نہیں کریں گی، جو ان کی شادی ہندوستانی میڈیا کی خبروں میں چھائی رہے۔

’پنک‘ اداکارہ تپسی پنو کا کہنا ہے کہ وہ کسی کرکٹر یا بزنس مین سے شادی نہیں کریں گی۔

ہندوستان ٹائمز سے بات کرتے ہوئے تپسی پنو نے کہا کہ انہوں نے آج تک کسی کرکٹر، اداکار، ڈائریکٹر اور کاروباری شخص سے ملاقاتیں نہیں کیں، اور نہ ہی وہ ایسے افراد سے شادی کریں گی۔

میری شادی میں شور شرابہ نہیں ہوگا، اداکارہ—فوٹو: ہندوستان ٹائمز
میری شادی میں شور شرابہ نہیں ہوگا، اداکارہ—فوٹو: ہندوستان ٹائمز

انہوں نے اشارا کہا کہ ایسا نہیں ہے کہ انہوں نے اپنی ذاتی زندگی کو کسی سے چھپانے یا لوگوں سے دور رہنے کی کوشش نہیں کی۔

’جڑواں 2‘ میں ورون دھون سے رومانس رچانے والی اداکارہ کے مطابق اگرچہ اس وقت ہندوستان میں شادیوں کا موسم ہے، مگر وہ یہ واضح کرنا چاہتی ہیں کہ اگر ان کی شادی ہوئی تو اس میں اتنا شور شرابا نہیں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: تپسی پنو کی فلم کا تین دن میں ریکارڈ

تپسی پنو نے وضاحت کی کہ ان کی شادی میں شور شرابا یا بھارتی میڈیا میں چرچہ اس لیے نہیں ہوگا، کیوں کہ وہ کسی کرکٹر یا بزنس مین سے شادی نہیں کریں گی۔

خیال رہے کہ 30 سالہ تپسی پنو کے ڈینمارک کے بیڈمنٹن کھلاڑی میتھیس بوئے کے ساتھ تعلقات کی چہ مگوئیاں گزشتہ برس سے کی جا رہی ہیں۔

مزید پڑھیں: تپسی پنو کی فلم 200 کروڑ کلب میں شامل

دونوں کے درمیان گزشتہ برس بھارت میں ہونے والی ’انڈین بیڈمنٹن لیگ‘ (آئی بی ایل) کے درمیان ملاقات ہوئی، اولمپک میڈلسٹ ڈینمارک کھلاڑی میتھیس بوئے نے تپسی پنو کے لیے ٹوئیٹ بھی کی تھی۔

خیال کیا جا رہا ہے کہ تپسی پنو ڈینمارک بیڈمنٹن کھلاڑی سے ہی شادی رچائیں گی، تاہم یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ ان کی شادی کب ہوگی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024