• KHI: Zuhr 12:32pm Asr 4:14pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:32pm Asr 4:14pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:27pm

سنجے دت کی زندگی پر مبنی فلم کی ریلیز تاریخ کا اعلان

شائع January 5, 2018 اپ ڈیٹ January 6, 2018
فلم میں سنجے دت کا مرکزی کردار اداکار رنبیر کپور کرتے نظر آئیں گے —۔
فلم میں سنجے دت کا مرکزی کردار اداکار رنبیر کپور کرتے نظر آئیں گے —۔

بولی وڈ اداکار سنجے دت کی زندگی پر مبنی فلم پر کام طویل عرصے سے جاری ہے جس کی ریلیز تاریخ کا بھی آخر کار اعلان کردیا گیا ہے۔

فلم کے ہدایت کار راج کمار ہیرانی نے ٹوئٹر پر اعلان کیا کہ فلم ’دت‘ رواں سال 29 جون کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

اس سے قبل فلم کو 30 مارچ کو ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا تھا، تاہم اب اس کی حتمی تاریخ کا اعلان کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: رنبیر کپور یا سنجے دت؟ پہچاننا بےحد مشکل

حال ہی میں فلم کی کاسٹ میں موجود منیشا کوئرالا جو کہ سنجے دت کی والدہ نرگس دت کا کردار ادا کررہی ہیں کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جسے دیکھ کر سب کا یہی کہنا تھا کہ وہ اس کردار کو یقیناً باخوبی نبھائیں گی۔

منیشا کوئرالا کی ساتھ ساتھ اس فلم میں دیا مرزا سنجے دت کی اہلیہ منیاتا، پریش راول سنجے دت کے والد سنیل دت کا کردار ادا کررہے ہیں۔

فلم میں سنجے دت کا مرکزی کردار اداکار رنبیر کپور کرتے نظر آئیں گے۔

جبکہ سونم کپور، انوشکا شرما اور وکی کوشل بھی فلم کی کاسٹ کا اہم حصہ ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2024
کارٹون : 23 دسمبر 2024