• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

انسٹاگرام اور واٹس ایپ کا مزہ ایک ساتھ

شائع January 4, 2018
انسٹاگرام پوسٹ واٹس ایپ اسٹیٹس بن جائے گی—فوٹو: کینال ٹیک
انسٹاگرام پوسٹ واٹس ایپ اسٹیٹس بن جائے گی—فوٹو: کینال ٹیک

گزشتہ سال فیس بک کی ذیلی سوشل شیئرنگ ایپلی کیشن ’انسٹاگرام‘ اور انسٹنٹ میسیجنگ ایپ ’واٹس ایپ‘ نے کئی بہترین فیچر متعارف کرائے۔

انسٹاگرام نے 2017 میں جہاں ایک ساتھ متعدد تصاویر شیئر کرنے کا فیچر متعارف کرایا، وہیں ایپلی کیشن نے جارحانہ کمنٹس کو بلاک کرنے جیسا فیچر بھی متعارف کرایا تھا۔

انسٹاگرام نے 2017 میں ایپلی کیش کو ڈاؤن لوڈ کیے بغیر بھی اسے عام براؤزر کے ذریعے استعمال کرنے جیسا اہم فیچر بھی متعارف کرایا تھا۔

اسی طرح واٹس ایپ نے بھی 2017 میں اہم ترین فیچر متعارف کرائے تھے، جن میں سے کسی کو غلطی سے بھیجے گئے پیغام کو ڈیلیٹ کرنے سمیت دوستوں کی لوکیشن جاننے جیسا فیچر بھی متعارف کرایا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: انسٹاگرام پر پوسٹ کرنا اب مزید آسان

واٹس ایپ نے 2017 میں ریسٹریکٹڈ گروپ چیٹ نامی ایک فیچر بھی متعارف کرایا تھا، جس میں کسی بھی شخص کو گروپ چیٹ میں اس وقت تک ایڈ نہیں کیا جاسکتا، جب کہ اس گروپ کے ایڈمن اس صارف کو اس میں شامل کرنے کی اجازت نہ دیں۔

تاہم اب انسٹاگرام ایسا فیچر متعارف کرانے جا رہا ہے، جس کو استعمال کرتے ہوئے نہ صرف انسٹاگرام بلکہ واٹس ایپ کے استعمال کا بھی مزہ لیا جاسکے گا۔

جی ہاں، انسٹاگرام ایسے فیچر پر کام کر رہا ہے، جس کے ذریعے کوئی بھی صارف اپنی انسٹاگرام پوسٹ کو واٹس ایپ پوسٹ بنا سکے گا۔

اس فیچر کے تحت صارف کی انسٹاگرام پوسٹ اس کے واٹس ایپ اکاؤنٹ کا اسٹیٹس بن جائے گی، اور دلچسپ بات یہ ہے کہ وہ اسٹیٹس واٹس ایپ سے 24 گھنٹوں کے بعد خود بخود غائب بھی ہوجائے گا۔

مزید پڑھیں: واٹس ایپ کا یہ نیا فیچر پسند کریں گے؟

واٹس ایپ سے اسٹیٹس ہٹ جانے کے باوجود اصل پوسٹ انسٹاگرام پر موجود ہوگی۔

ٹیک کرنچ کے مطابق انسٹاگرام نے اس آزمائشی فیچر پر کام شروع کردیا ہے، اور مخصوص صارفین کو اس فیچر کو استعمال کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔

تاہم خیال کیا جا رہا ہے کہ جلد ہی اس فیچر کو عام صارفین کے لیے بھی متعارف کرایا جائے گا۔

اس فیچر کے ذریعے واٹس ایپ کے وہ صارفین اپنے میسیجنگ ایپلی کیشن اکاؤنٹ کو بھی اپڈیٹ کرسکیں گے، جو اسے بہت کم ہی اپڈیٹ کرتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024